قرآن 5:109 — ضیافت(المائدہ)
وہ دن ضرور آئیگا جب خدا تمام پیغمبروں کو بلا کر ان سے پوچھے گا ،’’تمہارے لئے لوگوں کا ردعمل کیسا تھا ؟‘‘پیغمبر جواب دینگے ،’’ہمیں کوئی علم نہیں ۔تمام پوشیدہ باتوں کو آپ ہی جانتے ہیں ۔‘‘
[5:108] ان کی طر ف سے سچی گواہی کی حوصلہ افزائی کےلئے یہ طریقہ زیادہ موزوں رہے گا۔انہیں یہ خوف رہے گا کہ ان کی گواہی بھی پہلے گواہوں کی گواہی کی طرح مسترد کی جاسکتی ہے ۔تم خدا کی طرف دھیان رکھو اور غور سے سنو۔خدا فاسدوں کو ہدایت نہیں بخشتا ۔
[5:110] خدا فرمائے گا ،’’اے عیسی ٰ ابن مریم،یادکرومیری نعمتوں کو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کی تھیں ۔میں نے روح مقدس سے تمہاری مددکی تاکہ تم گہوارے میں لوگوں سے بات کرسکو اوربڑی عمر کوپہنچ کربھی ۔میں نے تمہیں کتاب اور حکمت ،توریت اور انجیل کی تعلیم دی ۔یاد کروتم نے میرے حکم سے مٹی سے پرندے کی شکل بنائی اورپھر اس میں پھونک ماری تھی اور میرے حکم سے یہ پرندہ زندہ ہوگیا ۔تم میرے حکم سے اندھوں کو بینائی اورکوڑھیوں کوشفا بخشتے تھے اورمردوں کوزندہ کرتے تھے ۔یاد کرو میں نے تم کو بنی اسرائیل سے بچایا تھا جو تم کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے حالانکہ تم انہیں واضح معجزے دکھا چکے تھے ۔ان میں سے جو کافر تھے انہوں نے کہا ،’’یہ تو کھلا جادو ہے ۔‘‘