Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

سورۃ 5: ضیافت(المائدہ)

خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[5:1] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،اپنے عہد پورے کرو۔تمہارے لئے مویشیوں کا گوشت کھانا حلا ل ہے سوائے ان کا جن کی یہاں خصوصی طور پر ممانعت کی جاتی ہے ۔حج کے دنوں میں شکارکی اجازت نہیں دی جانی چاہیۓ۔خدا جو چاہے حکم جاری کر دیتا ہے۔

[5:2] 2. 2. اے لوگو جو ایمان والے ہو،خدا کے قواعد کی خلاف ورزی نہ کرو ،نہ مقدس مہینوں کی ،نہ قربانی کے جانوروں کی ،نہ ان جانوروں کی جن کے گلے میں پٹے پڑے ہوںاورنہ ان لوگوں کی جو خدا کافضل اوراسکی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے کعبہ کی طرف جارہے ہیں۔جب حج مکمل کرچکو تو پھر شکار کرسکتے ہو*۔اوران لوگوں کی نفرت کی وجہ سے جنہوں نے تمہیں ایک بار مسجد حرام میں جانے سے روکا تھا،غصے سے اس قدر مشتعل نہ ہوجاؤ کہ جارحیت پر اتر آؤ۔نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے تعاون کرواور گناہ اورزیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون مت کرو۔اپنا دھیان خدا کی طرف رکھو۔خدا سزا دینے میں سخت ہے۔

صرف چار گوشت حرام ہیں

[5:3] تمہارے لئے وہ جانور حرام ہیں جو خود مر جائیں ،خون اور سور کا گوشت*،اوروہ جانورجوخدا کے علاوہ کسی دوسرے سے منسوب ہوں۔(جو جانور خود مرجائیں ان میں وہ شامل ہیں جو گلا گھٹ کر مرجائیں ،یا انہیں چوٹ لگے یا بلندی سے گر کر ہلاک ہوجائیں یاٹکر لگنے سے مرے ہوں یا جنہیں کسی درندے نے پھاڑا ہو۔ سوائے اس کے جسے تم مرنے سے پہلے بچالو۔اوروہ جانور جو قربان گاہوں پر ذبح کئے گئے ہوںاورٹاس کے ذریعے گوشت کی تقسیم بھی منع ہے۔ یہ سب اعمال فسق ہیں۔آج کافروں نے ( دین کو ختم کرنے کی) فکر چھوڑ دی ہے ؛ان سے مت ڈروبلکہ مجھ سے ڈرو۔آج ہم نے آپ کا دین مکمل کردیا ہے اور آپ پر اپنی نعمت تمام کردی ہے ۔اورتمہارے لیے فرمانبرداری کو دین کے طورپر قبول کرلیا ہے ۔جو کوئی فاقہ کی وجہ سے(حرام خوراک کھانے پر) مجبورہو لیکن اس کا ارادہ جان بوجھ کرگناہ کا نہ ہوتوخدا معاف فرمانے والااور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

[5:4] یہ پوچھتے ہیں ان کےلئے کیا حلا ل ہے ؛کہہ دیجیے،’’تمہارے لئے تمام اچھی چیزیں حلال ہیں ؛وہ جانو ر بھی جو تمہارے سدھائے ہوئے کتے یا باز پکڑ کرلاتے ہیں۔تم انہیں خدا کے دیئے ہوئے علم کے مطابق تربیت دیتے ہو۔تم وہ کھا سکتے ہوجو وہ تمہارے لئے پکڑ کرلاتے ہیںالبتہ ان پر خدا کا نام لے لو۔اپنا دھیان خدا کی طرف رکھو ۔خدا کو حساب لینے میں دیر نہیں لگتی ۔

[5:5] آج تمہارے لئے سب اچھی چیزیں حلا ل کردی گئی ہیں ۔اہل کتاب کا کھانا تم پر حلال ہے اور تمہار ا کھانا ان پر حلال ہے ۔اوروہ عورتیں بھی تم پر حلا ل ہیں جو پاک دامن ہیں، خواہ اہل ایما ن میں سے ہوں یا ان قوموں میں سے ہو ں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی ۔بشرطیکہ تمہیں انہیں جائز حق مہر دو۔پاکیزگی اختیار کرواوربدکرداری سے بچو اور خفیہ معاشقے نہ کرو۔اورجوکوئی دین سے کفر کریگا اس کے تمام اعمال ضائع ہوجائیں گے اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ ہوگا۔

وضو

[5:6] اے لوگو جو ایمان والے ہو،جب تم نماز پڑھنے کےلئے اٹھو تو :(1)اپنا منہ دھولو،(2)کہنیوں تک ہاتھ دھو لو(3)سر پر مسح کرو،(3)اپنے گھٹنے اور پائوں دھو لو۔اوراگر جنابت کی وجہ سے ناپاک ہوتو نہا لو۔اوراگر تم بیمار یا سفر میں ہویا ہاضمے کی خرابی(پیشاب ،گیس ،) سے دوچارہویا عورت سے جنسی لمس کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو تم خشک وضو(تیمم )کرلیا کرو۔خشک پا ک مٹی کو ہاتھ لگا کرچہرے اور بازئوں پر مل لو؛خدا دین کو تمہارے لئے مشکل بنانا نہیں چاہتا وہ تم کو پاک بنا کر تم پر نعمت تمام کرنا چاہتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔

[5:7] خدا نے جو نعمت تم پر کی ہے اسے یاد کرواوراور اس کے عہد کو بھی جو اس نے تم سے لیا تھا :تم نے کہا تھا ،’’ہم نے سنا اوراطاعت قبول کی ۔‘‘خدا کی طرف دھیان رکھو ؛خدادلوں کے راز تک جانتا ہے ۔

جھوٹی گواہی مت دو

[5:8] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،جب تم گواہی دینے لگو تو مکمل طورپر راستی پر قائم رہواورخدا کی طرف دھیان رکھواور بعض لوگوں سے دشمنی کے باعث اس قدر مشتعل نہ ہوجائو کہ ناانصافی کرنے لگو۔عدل پر پوری طر ح قائم رہوکیونکہ یہ زیادہ بہتر ہے۔ خدا کی طرف دھیان رکھو۔خدا ہر اس چیزسے بخوبی آگاہ ہے جو تم کرتے ہو۔

[5:9] جو لوگ ایمان لائے ہیں او ر نیک عمل کرتے ہیں خدا ان سے بخشش اور اجرعظیم کا وعدہ کرتا ہے ۔

[5:10] اور وہ لوگ جوکفر کرتے ہیں اورہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں وہ جہنم میں جانے والے ہیں۔

خدا اہل ایمان کی حفاظت کرتا ہے ۔

[5:11] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،خدا کے اس احسان کو یاد کرو ؛جب ایک گروہ نے تمہیںنقصان پہنچانے کےلئے ہاتھ بڑھائے تھے لیکن خدا نے تمہیں بچالیا اور ان کے ہاتھ روک دیئے۔تم خدا کی طرف دھیان رکھو ؛ایمان والوں کو خدا پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔

خدا کی امان میں رہنے کے تقاضے*

[5:12] خدا نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیاتھا اور ان میں12سردار مقرر کئے تھے ۔اوران سے کہا تھا،’’میں تمہارے ساتھ ہوں جب تک تم نے نماز قائم رکھی ،خیرات دیتے رہے اورمیرے پیغمبروںپر ایمان رکھا اور ان کااحترام کرتے رہے اورخدا کو اچھا قرض دیتے رہے تو میں تمہاری برائیاں تم سے دور کردوں گا اور تمہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔اس کے بعد بھی کسی نے کفر کیا تو بے شک وہ راہ راست سے بھٹک گیا ۔‘‘

خدا کے عہد کی خلاف ورزی کے نتائج

[5:13] یہ عہد کو توڑنے کا نتیجہ تھا کہ ہم نے ان کو مسترد کردیا اوران کے دل سخت کردیئے ۔جس کے نتیجے میں وہ الفاظ کو الٹ پھیر کر اصل سے دور لے جاتے تھے اوران کو جو احکام دیئے گئے تھے ان میں بعض کی انہوں نے پرواہ نہ کی ۔تمہیں ان کی وعدہ خلافیوں کا پتہ چلتا رہے گا،سوائے چند ایک کے جو ایسا نہیں کرتے ۔تم ان کومعاف کردو اوران کونظر انداز کرو۔خدا احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

عیسائیوں پر بھی خدا کے پیغمبر کی اطاعت لازم ہے

[5:14] اور اسی طرح ہم نے ان لوگوں سے بھی عہد لیاتھا جنہوں نے کہا تھا کہ’’ ہم عیسائی ہیں‘‘لیکن انہوں نے بھی ان احکامات کا بڑا حصہ بھلادیا جو انہیں دیئے گئے تھے ۔آخر کا ر ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور نفرت ڈال دی ۔اس روز خدا نہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔

قرآن:یہودیوں اور عیسائیوں کےلئے خدا کا پیغام

[5:15] اے اہل کتاب ،ہمار اپیغمبر تمہارے پاس آچکا ہے تاکہ تم پروہ بہت ساری باتیں کھول دے جو تم نے کتاب میں چھپا رکھی ہیں اور تم نے جو دوسری سی زیادتیا ں کی ہیں ان کو معاف کردے ۔اور خدا کی طرف سے تمہارے پاس چراغ راہ اور عمیق کتاب آگئی ہے۔

[5:16] اور اسکے ساتھ خدا انہیں ہدایت دیتا ہے جو اس کی رضا طلب کرتے ہیں۔وہ سلامتی کے راستوں کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے اور اپنے اذن سے انہیں اندھروں سے نکال کرروشنی میں لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستے پر ڈالتا ہے۔

صریح بے ادبی

[5:17] یقینا وہ لوگ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ مسیح ابن مریم خدا ہے ۔کہہ دیجیے ،’’اگر وہ مسیح ابن مریم،اس کی والدہ اور زمین پر موجو د تما م چیز وں کو ختم کرناچاہے تو اسے کو ن روک سکتا ہے؟‘‘ زمین اور آسمانوں اوران میں جو کچھ بھی ہے ،سب پر خدا کی حکمرانی ہے ۔وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے ۔اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

یہودیوں،عیسائیوں او رمسلمانوں کےلئے خدا کا پیغمبر

[5:18] یہودی اور عیسائی کہتے ہیں ،’’ہم خدا کے بچے اور چہیتے ہیں۔‘‘ان سے پوچھیے ،’’پھر خدا تمہیں تمہارے گناہوں کی سزا کیوں دیتا ہے ؟تم بھی دوسرے انسانوں کی طرح انسان ہو جنہیں اس نے پیدا کیا ہے۔‘‘وہ جسے چاہے معاف کرتا ہے اور جسے چاہے سزا دیتا ہے ۔زمین اور آسمانوں کی حاکمیت اوران میں موجود سب چیزیںاسی کی ہیں اور آخری منزل اسی کی طرف ہے۔‘‘

خدا کا پیغمبر موعود

[5:19] اے اہل کتاب ،ہمارا پیغمبر تمہارے پاس آگیا ہے تاکہ تم پر باتیں واضح کردے جبکہ رسولوں کی آمد کاسلسلہ ایک عرصے سے بند تھا ۔تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی مبلغ اور تنبیہ کرنے والا نہیں آیا۔ایک مبلغ اور تنبیہ کرنے والا اب تمہارے پاس آگیا ہے۔خدا ہر چیز پر قادر ہے*۔

[5:20] یادکروجب موسیٰ نےاپنی قوم سےکہا،اےمیری قوم خدانےجومہربانیاں تم پرکی ہیں انہیں یادرکھو:اس نےتم میں سےپیغمبرمقررکیے،تمہیں بادشاہ بنایااورتمہیں و ہ کچھ عطاکیاجوپہلےکسی قوم کوکبھی عطانہیں کیاگیا۔

خدانےارض مقدس اسرائیل کودے دیا

[5:21] ’’اے میری قوم کے لوگومقدس زمین میں داخل ہوجائو جوخدا نے تمہارے لئے لکھ دی ہے اور پیچھے نہ ہٹنا تاکہ تمہارا شمار نقصان اٹھانے والوں میں نہ ہو۔‘‘

[5:22] وہ بولے،’’ اے موسیٰ وہاںطاقتور لوگ رہتے ہیں ہم اس میں داخل نہیں ہونگے جب تک وہ وہاں سے چلے نہیں جاتے ۔اگر وہ نکل گئے تو ہم داخل ہوجائیں گے۔‘‘

[5:23] ان میں سے دو اشخاص جو باادب تھے اورخدا نے انہیں نعمت سے نوازا تھا ۔انہوں نے کہا ،’’تم صرف دروازے کے اندر داخل جائو ۔اگر تم صرف دروازے میں داخل ہوگئے تو یقینا تم فتح پائو گے۔تمہیں خدا پر بھروسہ رکھنا چاہیے اگر تم ایمان والے ہوتو۔‘‘

تمام معجزات دیکھنے کے باوجود

[5:24] وہ بولے،’’اے موسیٰ ،ہم اس میں کبھی داخل نہیں ہونگے جب تک وہ وہاں موجود ہیں۔اسلئے تم جائو ۔تم اور تمہار ا خدا جاکرلڑو ،ہم تو ادھر ہی بیٹھے ہیں۔‘‘

[5:25] اس نے کہا ،’’میرے رب ،میرا اختیار تو میری اپنی ذات اور میر ے بھائی پر ہے ۔اسلئے ہمیں ان نافرمان لوگوں کا ساتھ چھوڑنے کی اجازت دیدو۔

[5:26] اس نے کہا،’’اب سے یہ ان کےلئے چالیس سال تک ممنوع ہے تب تک یہ لوگ زمین پر بے مقصد پھریں گے ۔ان نافرمانوں کی حالت پرغم نہ کرو۔‘‘

پہلا قتل*

[5:27] اورانہیں آدم کے دوبیٹوں کاسچی تاریخ بھی سنا دو ۔ان دونوں نے قربانی کی اور ایک کی طرف قبول کرلی گئی اور دوسرے کی طرف سے نہ کی گئی ۔اس نے کہا ،’’میں تجھے یقینی مار دو ں گا ‘‘اس نے جواب دیا ،’’خدا صرف پرہیز گاروں کی طرف سے ہی قبول کرتا ہے ۔

[5:28] اگر تم نے مجھے مارنے کےلئے ہاتھ اٹھایا تو میں تمہیں قتل کرنے کےلئے ہاتھ نہیں اٹھائوں گا کیونکہ میںتعظیم کرتا ہوں خدا کی جو کائنات کا مالک ہے ۔

[5:29] میں چاہتا ہوں کہ تم نہ کہ میں، میرا اوراپنا گنا ہ تو برداشت کرو اور تیرا خاتمہ دوزخیوں کے ساتھ ہو۔ظالموں کے ظلم کایہی بدلہ ہے۔‘‘

[5:30] اوراس کے نفس نے اسے اپنے بھائی کے قتل پر اکسا دیا ۔اس نے اسے مار ڈالا اور اس کا خاتمہ نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ ہوا ۔

[5:31] پھر خدا نے زمین کھودنے کےلئے ایک کوّا بھیجا تاکہ اس کو بتائے کہ بھائی کی لاش کو کیسے دفن کرناہے ۔اس نے کہا ،’’مجھ پر افسوس ہو؛میںاس کوے جتنا عقل مند بھی نہیں کہ اپنے بھائی کی لاش دفن کرسکتا۔‘‘اس کے بعد وہ غم سے مغلوب ہوگیا ۔

قتل کاگناہ

[5:32] اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کےلئے فرمان لکھ دیا کہ اگر کسی نے کسی ایسے شخص کوقتل کیا جس نے قتل نہ کیا ہو ایاگھنائوناجرم نہ کیا ہو تو اس کا قتل ایسا ہے گویا اس نے تمام انسانوں کوقتل کردیا ۔اورجوایک جان بچاتاہے وہ گویا سب انسانوںکی جان بچاتا ہے ۔ہمارے پیغمبر ان کے پاس واضح ثبوت اورآیات لے کر آئے لیکن اس کے باوجود ان میں سے اکثرزیادتیا ں کررہے ہیں۔

سزائے موت :اس کا جواز کب بنتا ہے ؟

[5:33] جوخدا اور اس کے پیغمبر سے لڑتے ہیںاورگھنائوناجرم کرتے ہیںتو ان کی سزا یہ ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا سولی پر چڑھائے جائیں یا ان کے ہاتھ اورپائو ںمخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں ملک بدر کردیا جائے ۔یہ ذلت تو ان کےلئے دنیا میں ہے اور آخرت میں وہ اس سے بھی سخت سزا بھگتیں گے۔

[5:34] مگر وہ لوگ مستثنیٰ ہیں جوتمہارے قابو آنے سے پہلے توبہ کرلیں ۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

[5:35] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،خدا سے ڈرو،اور اس کی باریابی کا راستہ اورذریعہ تلاش کرواور اس کی راہ میں جدوجہد کروشایدکہ تم کامیاب رہو۔

کفر کی قیمت

[5:36] بے شک ،جنہوں نے کفر کیا ،اگر ان کے پاس زمین کی ہر چیز موجود ہو،یا اس سے دو گنا زیادہ ،اوراگر وہ اسے قیامت کے دن والے عذاب سے بچنے کےلئے بطورتاوان پیش کریںگے تو بھی ان کا تاوان قبول نہیں کیا جائیگا؛انہوں نے دردناک سزا کمالی ہے ۔

[5:37] وہ جہنم سے نکلنے کی تمنا کرینگے مگر افسوس وہ کبھی وہاںنکل نہ سکیں گے ؛ان کی یہ سزا ہمیشہ کےلئے ہوگی ۔

حسابی ثبوت قرآن کے انصاف کی دلیل ہے

[5:38] چور خواہ مرد ہو یا عورت تم ان دونوں کے ہاتھ کاٹ دو *ان کے جرم کی سزا کے طور پر ،یہ خدا کی طرف سے ایک مثال ہوگی ۔خدا سب سے طاقت والا اور دانا ہے ۔

[5:39] اگر کوئی یہ جرم کرنے کے بعد پچھتائے اور اپنے عمل کی اصلاح کرلے تو خدا اسے بچالیتا ہے ۔خدا بہت معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والاہے ۔

[5:40] کیا تم نہیں جانتے کہ زمین اور آسمانوں کی حاکمیت خدا کے پاس ہے ۔وہ جسے چاہے سزا دیتا ہے اور جسے چاہے معاف کردیتا ہے ۔خداہر چیز پر قادر ہے ۔

[5:41] اے پیغمبر ،جولوگ کفر کی راہ میں تیزی دکھاتے ہیں خواہ ان کا تعلق ان لوگوں سے ہو جو اپنے منہ سے کہتے ہیں ’’ہم ایمان لائے‘‘مگر ان کے دل نہیں مانتے یاان یہودیوں سے ہو جو جھوٹی باتیں سنتے ہیں۔وہ ان لوگوں کی باتیں سنتے ہیں جو آپ سے کبھی نہیں ملے اور جو اصل بات کو توڑ پھوڑ کربیان کرتے ہیں اورکہتے ہیں،’’ اگر تمہیں یہ حکم دیا جائے تو مان لو اور اگر اس کے علاوہ کچھ دیا جائے تو خبر دار رہنا۔‘‘اورجس کو خدا پھیرنا چاہے تم خدا کے مقابلہ میں اس کی کوئی مدد نہیں کرسکتے ۔خدا ان کے دلوں کو صاف نہیں کرنا چاہتا ۔ایسے لوگوں کےلئے دنیا میں رسوائی ہے اور وہ آخرت میںخوفناک سخت بھگتیں گے ۔

[5:42] یہ جھوٹ کے علمبردار اور حرام کمائی کھانے والے لوگ ہیں ۔اگر وہ تمہارے پاس فیصلہ کرانے کےلئے آئیں تو تم ان کا فیصلہ کرسکتے ہو اور چاہو تو ان کو نظر انداز کردو ۔اگر تم انہیں نظر انداز کردو تووہ تمہار ا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ۔اگر تم ان کے درمیان فیصلہ کرو تو ا نصاف سے کرنا اورخدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

[5:43] یہ تمہیں کیوں فیصلہ کرنے کےلئے کہتے ہیں حالانکہ ان کے پاس توریت ہے جس میں خدا کا قانون موجود ہے اوریہ اس کا انکار کررہے ہیں ؟یہ ایمان والے نہیں ہیں۔

سابقہ کتاب کا احترام

[5:44] ہم نے توریت* نازل کی جس میںروشنی اورہدایت تھی ۔اوراسی کے مطابق یہودیوںکے پیغمبر ،احبار اورربانی خدا کی کتاب میں درج احکام کے مطابق فیصلے کرتے تھے اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرواورمیر ی آیات کو معمولی معاوضہ پربیچنا چھوڑ دو ۔جولوگ خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں۔

مساوات کا قانون

[5:45] اوراس میں ہم نے یہ لکھ دیا کہ :جان کے بدلے جان،آنکھ کے بدلے آنکھ،ناک کے بدلے ناک ،کان کے بدلے کان ،دانت کے بدلے دانت اور زخم کا بدلہ اس جتنا زخم ہوگا۔اورجو کوئی قصاص کا صدقہ کردے تو اس کے گناہ کاکفارہ ہوگا اورجولوگ خدا کے احکامات کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہ ظالم ہیں ۔

عیسی ٰ کی انجیل مقدس :ہدایت اور روشنی

[5:46] ان پیغمبروں کے بعد ہم نے مریم کے بیٹے عیسی ٰ کوبھیجاوہ پچھلی کتاب توریت کی تصدیق کرنے والا تھا۔ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اورروشنی تھی اور یہ سابقہ کتابوں کی تصدیق کرتی تھی اورخدا ترس لوگوں کےلئے ٹھوس ہدایت اورنصیحت تھی ۔

[5:47] انجیل کے ماننے والے اس میںموجود خدائی قوانین کے مطابق فیصلے کریں۔اورجو لوگ خدا کے قوانین کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہی فاسق ہیں ۔

قرآن :حتمی حوالہ

[5:48] اورپھر ہم نے تم پر یہ کتاب نازل کی جوحق ہے اور پچھلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ،اسے پچھلی کتابوں پر فوقیت حاصل ہے۔تم خدائی قانون کے مطابق ان لوگوں میںفیصلے کرو،اگر وہ اس اس حق کی مخالفت کریں جو تمہارے پاس آچکا ہے ، تو ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا ۔ہم نے تم میں سے ہر ایک کےلئے مختلف قوانین اور قواعدمتعین کردیئے ہیں ۔اگر خدا چاہتا تو وہ تم سب کو ایک امت بنا دیتا لیکن وہ تم میں سے ہرایک پر نازل کی گئی آیات کے ذریعے تم کو آزماتا ہے ۔تم بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو۔اورتمہاری آخری منزل خدا کی طرف ہی ہے ۔ تم سب کی۔پھر وہ تمہیںسب کچھ بتا دیگا جس میں تم اختلاف کرتے تھے ۔

[5:49] خدا کی جو آیات جو تمہارے پاس آئی ہیں ان کے مطابق ان میں فیصلے کرو۔ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا اور خبردار رہو مبادہ وہ تمہیں بعض آیات جو تمہارے طرف آئی ہیں ان سے منحرف کردیں۔اوراگر وہ منہ موڑ لیں تو جان رکھو خدا ان کو انکے بعض گناہوں کی سزا دینا چاہتا ہے ،بےشک زیادہ تر لوگ فاسد ہیں ۔

[5:50] کیایہ دور جاہلیت کا قانون ہے جس کو وہ تھامے رکھنا چاہتے ہیں؟جولوگ یقین حاصل کرچکے ہیں ان کےلئے خدا کے قانون سے کس کا قانون بہترہوسکتا ہے ؟

بعض یہودی اور عیسائی دوست نہیںہو سکتے*

[5:51] اے لوگو ،جوایمان لائے ہو، بعض یہودیوں او ر عیسائیوں کو دوست نہ سمجھنا ؛یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں ۔تم میں سے جو لوگ ان کو دوست بنائیں گے ان کا شمار انہی میں ہوگا۔ خدا منحرف ہونے والوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

[5:52] تم دیکھو گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں شک ہے وہ ان لوگوں سے ملنے میں جلدی کرتے ہیں او ر کہتے ہیں ،’’ہمیں خدشہ ہے کہیں ہمیں شکست نہ ہوجائے۔‘‘بعید نہیں کہ خدا فتح عطا کرئے یا کوئی حکم دے تو پھر انہیں خفیہ خیالات پر نادم ہونا پڑیگا۔

[5:53] تب اہل ایمان کہیں گے ،’’کیا یہ وہی لوگ ہیں جو خدا کی پختہ قسم کھا کرکہتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ؟‘‘۔ان کے اعمال ضائع کردیئے گئے ہیں اور یہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔

[5:54] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،اگر تم اپنے دین سے پھر گئے تو خدا تمہاری جگہ ایسے لوگ لے آئے گا جسے وہ محبوب ہونگے اوروہ خدا کو محبوب سمجھیں گے۔وہ ایمان والوں پر مہربان اور کافروں کےلئے سخت ہونگے اوروہ خدا کی راہ میں کسی خوف اور ملامت کے بغیر جدوجہد کرینگے۔یہ ہے خدا کا فضل ؛جسے چاہے عطا کرتا ہے ۔خداکریم اورعالم الغیب ہے۔

[5:55] تمہارے اصل ساتھی خدا اوراسکا پیغمبر اور وہ ایمان والے ،جو نماز پڑھتے ہیں اورزکواۃ دیتے ہیں اورخدا کے آگے جھکتے ہیں۔

[5:56] جوخدا،اسکےپیغمبراوراہل ایمان کوساتھی بنالیں،ان کاتعلق خداکی جماعت سےہے؛اوربےشک یہی لوگ فاتح ہیں۔

کونسےیہودیاورعیسائی

[5:57] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،سابقہ کتابوں کے ماننے والوں میںسے ان کو دوست نہ بنانا جو تمہارے دین کا مذاق اور مضحکہ اڑاتے ہیں اورنہ ہی کافروں کو دوست بنانا۔اگر تم واقعی ایمان والے ہوتو خدا کی تعظیم کرو۔

اہل کتاب فساد کرتے ہیں

[5:58] جب تم نماز کےلئے بلاتے ہوتو وہ اسکا ہنسی مذاق اڑاتے ہیں ۔کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جو سمجھتے نہیں ہیں ۔

[5:59] کہہ دیجیے،’’اے اہل کتاب ،کیا تم ہم سے اسلئے نفرت نہیں کرتے کہ ہم خدا پر ایمان رکھتے ہیں،اوراس پر جو ہم پر نازل کیا گیا ہے اوراس پر بھی جو ہم سے پہلے نازل کیا گیا تھا اورتم میں سے اکثر راست باز نہیں ہیں؟‘‘۔

[5:60] کہہ دیجیے ،میں تمہیں بتادو ں خدا کی نظر میں کون برئے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جوخدا کا غضب ٹوٹنے کے بعدمسترد کردیئے گئے حتیٰ کہ خدا نے انہیں بندر ،سورکی طرح (حقیر) اوربت پرست بنا دیا۔یہ بہت ہی برے اور راہ ہدایت سے بہت زیادہ دور ہیں ۔‘‘

[5:61] اورجب وہ تمہارے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں،’’ہم ایمان لائے ،‘‘حالانکہ جب وہ داخل ہوئے تھے تو ان کے دل کفر سے بھرے ہوئے تھے اور جب وہ جاتے ہیں تو بھی ان کے دل کفر سے بھرے ہوتے ہیں ۔خدا ایسی ہرچیز سے پوری طرح واقف ہے جو یہ چھپاتے ہیں۔

[5:62] تم دیکھتے ہوکہ ان میں سے زیادہ تر لوگ برائی اورفسادکرنے اورحرام کی کمائی کھانے کےلئے تیار رہتے ہیں۔بے شک جوبھی یہ کرتے ہیں بہت تکلیف دہ ہے۔

[5:63] ان کے علما اور مشائخ کیوں انہیں گناہ پر زبان کھولنے اورحرام کھانے سے نہیں روکتے !اورجو کچھ بھی یہ لوگ کررہے ہیں یقینا بہت ہی برا عمل ہے۔

خدا پر بہتان

[5:64] یہودی تو یہ بھی کہتے ہیں ،’’خدا کا ہاتھ بندھاہوا ہے !‘‘یہ ان کے ہاتھ ہیں جوبندھے ہوئے ہیں ۔اس بہتان بازی کی وجہ سے وہ لعنت زدہ ہیں ۔خدا کے ہاتھ تو کھلے اور کشادہ ہیں وہ جس طر ح چاہے خرچ کرتا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ کہ تم پر خدا کے کلام کے باعث ان میں سے زیادہ ترلوگ فساد اور کفر میں مزید غرق ہوجائیں گے۔اور اس کے نتیجے میں ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اوردشمنی ڈال دی ہے ۔وہ جب بھی جنگ کے شعلے بھڑکاتے ہیں خدا انہیں بجھا دیتا ہے ۔وہ فسادی بن کر زمین پر پھرتے ہیں، اور خدا غلط کاروں کو پسند نہیں کرتا ۔

یہودیوں اور عیسائیوں کےلئے نجات

[5:65] اگر یہ اہل کتاب ایمان لے آئیں اور نیک روش اختیار کریں تو ہم ان کے گنا ہ دور کردیں گے اور انہیں نعمت والے باغوں میں داخل کریں گے۔

اس قرآن پر ان کےلئے ایمان لانا لازم ہے

[5:66] اگر وہ توریت اور انجیل اورجوکچھ اب ان کے خدا کی طرف سے نازل کیا گیاتھاپرقائم رہیں تو ان پر اوپر سے اور پائو ں کے نیچے سے نعمتوں کی بارش ہوگی ۔ ان میں سے کچھ راست باز بھی ہیںلیکن زیادہ تر بدعمل ہیں۔

پیغمبر پر لازم ہے کہ پیغام پہنچائے

[5:67] اے پیغمبر ،جوکچھ خدا نے تم پر نازل کیا گیا ہے اس کو دوسروں تک پہنچا دو ۔جب تک تم ایسا نہیںکرتے۔ تو تم خدا کا پیغام پہنچانے سے قاصر رہے ۔خدا تم کو لوگوں سے بچائے گا ۔خدا کافر لوگوں کی راہنمائی نہیں کرتا ۔

[5:68] کہہ دیجیے،’’اے اہل کتاب ،تمہاری کوئی بنیاد نہیں جب تک توریت ،انجیل اور اسکوقائم نہ کروجواب تمہاری طرف تمہارے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے ۔بلاشبہ ،تمہارے رب کی طرف سے یہ آیات بہت سے لوگوںکوفساد اور کفر کو مزیدمبتلا کردینگی۔اسلئے کافرلوگوںکے حال پر افسوس نہ کرو۔

بخشش کےلئے کم ازکم لوازمات

[5:69] بے شک ،جولوگ ایمان لاتے ہیں ،خواہ وہ یہودی ہویا صابی یاپھر عیسائی ؛ان میں سے جو(1)خدا پر ایمان لاتا ہے اور(2)قیامت کے دن پر ایمان لاتا ہے اور(3)نیک عمل کرتا ہے اس کوکوئی خوف اور غم نہیں ہوگا۔

[5:70] ہم نے بنی اسرائیل سے عہدلیا ہے اوران کی طرف پیغمبر بھیجے۔جب کبھی کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسی چیز لے کرگیا جسے وہ ناپسندکرتے تھے تو بعض کو انہوں نے جھٹلا دیا اوربعض کو قتل کردیا ۔

[5:71] وہ یہ سمجھے کہ ان کا امتحان نہیں لیا جائیگا،اسلیے وہ اندھے اور بہرے ہوگئے ،پھر خدا نے انہیں معاف کردیا لیکن پھر ان میں بہت سے دوبارہ اندھے اوربہرے ہوگئے۔خدا ان کی سب حرکات دیکھ رہا ہے ۔

موجودہ دور کی عیسائیت عیسی ٰ کامذہب نہیں ہے*

[5:72] بے شک وہ لوگ کافر ہیںجنہوںنے کہا کہ خدا عیسی ٰ ابن مریم ہے۔مسیح نے خود کہا تھا ،’’اے بنی اسرائیل ،تم خدا کی عبادت کرو ؛جومیر آقا*ا اور تمہارا آقا ہے۔جوکوئی خدا کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرائے گا ،خدا نے اس کےلئے جنت ممنوع قرار دیدی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ۔فاسق لوگوں کے مددگار کوئی نہیں ہوتے ۔

[5:73] بے شک کفر کیا انہوں نے جنہوں نے کہا کہ خدا تثلیث کا ایک ہے ۔ حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔اگر یہ لوگ ان باتوں سے باز نہ آئے، ان میں سے جوکافر ہونگے وہ دردناک سزاپائیں گے ۔

[5:74] کیا وہ خدا سے توبہ نہ کرینگے اور معافی طلب نہیں کرینگے ؟خدا معاف فرمانے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

[5:75] مسیح ابن مریم اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ بس خدا کے پیغمبر ہیں جس طرح ان سے پہلے پیغمبرتھے اوران کی والدہ بزرگ تھیں۔وہ دونوں کھانا کھاتے تھے ۔دیکھو ہم کس طرح ان کے سامنے آیات کھول کر بیان کرتے ہیں اور دیکھویہ پھر بھی الٹی سمت پھرے جاتے ہیں!

[5:76] کہہ دیجیے،’’کیا تم لوگ خدا کو چھوڑ کر بے اختیار بتوں کی عبادت کرو گے جو تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ؟خدا سب کچھ سننے والااور جاننے والاہے۔‘‘

دوستوں کا انتخاب احتیاط سے کریں

[5:77] کہہ دیجیے،’’اے اہل کتاب ،اپنے مذہب کی حدود کو حق سے آگے نہ بڑھائو اور ان لوگوں کے خیالات کی پیروی نہ کرو جو گمراہ ہیں اور کثیرتعداد میں لوگوں کو گمراہ کرچکے ہیں ۔وہ سیدھے راستے سے دور بھٹک گئے ہیں۔‘‘

[5:78] بنی اسرائیل میں جن لوگوں نے کفر کیا ان پر دائود،عیسی ٰ ابن مریم کی زبان سے لعنت کی گئی کیونکہ انہوں نے نہ فرمانی اورسرکشی کی تھی ۔

بے اعتنائی کی مذمت

[5:79] انہوں نے ایک دوسرے کو برائی کرنے سے نہ روکا۔ انہوں نے جو کچھ بھی کیابےشک وہ تکلیف دہ ہے۔

[5:80] تم دیکھو گے کہ ان میں سے زیادہ تر ان لوگوں کو دوست بنارہے ہیں جو کفرکرتے ہیں۔ان کے ہاتھوں نے ان کے نفسوں کی طرف سے جوکمائی آگے بھیجی ہے بے شک وہ اذیت ناک ہے۔خدا ان سے ناراض ہے ،اس کے نتیجے میں وہ ہمیشہ کی سزا بھگتیں گے۔

[5:81] اگر وہ خدا،اسکے پیغمبر اور اس چیز کو ماننے والے ہوتے جو پیغمبر پر اب نازل ہوئی ہے تو وہ کافروں کو دوست نہ بناتے۔ان میں سے بیشتر برے ہیں۔

سچی بات

[5:82] تم دیکھو گے کہ ایمان والوں کے بدترین دشمن یہودی اور مشرک ہیں ۔اورتم دیکھو گے کہ اہل ایمان کے ساتھ دوستی میں سب سے آگے وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں ،’’ہم عیسائی ہیں‘‘۔اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے درمیان عبادت گزار عالم اورراہب موجود ہیں جومتکبر نہیں ۔

[5:83] جب وہ سنتے ہیں جو پیغمبر پرنازل ہوا ہے تو ان کی آنکھیں آنسووں سے تر ہوجاتی ہیںکیونکہ وہ اس میںموجود حق کو پہچان جاتے ہیں اوروہ کہتے ہیں ،’’اے مالک ،ہم ایمان لے آئے ہیں اسلئے ہمیں گواہی دینے والوں میں شمار کرنا ۔

[5:84] ہم کیوں ایمان نہ لائیں خدا پر اور اس حق پر جو ہم تک پہنچ چکا ہے، امیدہے کہ خدا ہمیں صالح لوگوں میں شامل کرلے گا؟‘‘

[5:85] خدا نے ان کی اس بات کا صلہ دیا ہے؛وہ انہیں ایسے باغوں میں داخل کریگا جن میں نہریں بہتی ہونگی اوروہ ہمیشہ ان میں رہیں گے۔یہ بدلہ ہے راست باز لوگوں کےلئے۔

[5:86] اورجوکفرکرتے ہیں اور ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں وہ جہنم میں جائیں گے ۔

حلال چیزوں کو حرام مت قرار دو

[5:87] اے لوگوجو ایمان والے ہو،جو اچھی چیزیں خدا نے حلال کردی ہیں ان کو حرام قرار نہ دو اور تجاوز نہ کرو؛خدا تجاوز کرنے والوں کو ناپسند کرتا ہے ۔

[5:88] جو اچھی اور حلا ل چیزیں خدا نے تمہیں عطا کی ہیں انہیں کھائو ۔اورخدا کی تعظیم کرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔

خواہ مخواہ خدا کا نام مت لو

[5:89] خدا صرف قسمیں کھانے پر تم پر تمہیں گرفت نہیں کرتا ؛وہ تمہارے اصل ارادوں پر ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔اگر تم نے قسم کی خلاف ورزی کی تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ دس غریبوں کو وہ کھانا کھلائو جو اپنے خاندانوں والوں کو کھلاتے ہو یا انہیں کپڑے پہنائو یا ایک غلام آزاد کرو۔اگر تم اس کی طاقت نہیں رکھتے تو تین دن روزے رکھو۔یہ کفارہ ہے ان قسموں کو توڑنے کا جن کو تم قائم رکھنے کےلئے اٹھاتے ہو۔اپنی قسمیں پوری کیا کرو۔اس طرح خدا اپنی آیات تمہارے سامنے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔

نشہ ءآوراشیاء اورجوئےکی ممانعت

[5:90] اے لوگوجو ایمان لائے ہو،نشہء آوراشیاء ،جوا، بتوں کے آستانے اورپانسے یہ سب شیطان کی مکروہات ہیں ؛ان سے باز رہوتاکہ تم کامیاب ہوسکو ۔

[5:91] شیطان نشہء آوراشیاء اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے اور تمہیں خد ا کی یاد اور نماز سے غافل کرنے کا خواہشمند ہے ۔کیا تم پھر باز نہ آئو گے؟

[5:92] خدا اور اسکے پیغمبر کی اطاعت کرو اور خبردار رہو۔اگر تم نے بے رخی کی تو جان رکھو کہ پیغمبر کا فرض موثر طریقے سے صرف پیغام پہنچانا ہے۔

[5:93] جو لوگ ایمان لاتے ہیں او ر نیک عمل کرتے ہیں ،وہ جوبھی چیز کھائیں اس کا کوئی گناہ نہیںجب تک وہ احکامات کی پابندی کریں ،ایمان لائےں اور نیک روش اختیار کریں اورپاکیزگی اور ایمان کو قائم رکھیں اورپھر پاکیزگی اور نیک روش جاری رکھیں ۔خدا نیک عمل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔

جنگلی حیات کا تحفظ

[5:94] اے لوگوجو ایما ن لائے ہو،خدا اس شکار کے ذریعے تمہاری آزمائش کریگا جو(حج کے دوران) تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی پہنچ میں ہوگا ۔اس طرح خدا ان لوگوں کو دوسروں سے نمایاں کردیتا ہے جو تنہائی میں بھی خدا کی طرف دھیان رکھتے ہیں ۔اس کے باوجود جو لوگ تجاوز کرینگے ان کےلئے دردناک عذاب ہے ۔

[5:95] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،حج کے دوران کسی جانور کو نہ مارو۔جو کوئی کسی جانورکو جان بوجھ کرمارے گا تو اس کا جرمانہ مارے گئے جانوروں کی تعداد کے برابر مویشی ہیں ۔اس بارے میں فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کرینگے۔وہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ قربانی کے یہ جانور کعبہ پہنچا ئے جائیں ۔اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا یا پھر اسی کے حساب سے روز ے رکھنا ہونگے۔خدا نے پہلے گناہ معاف کردیئے ہیں لیکن اگر کسی نے دوبارہ یہی جرم کیا تو خدا اس سے بدلہ لے گا ۔خدا سب سے طاقت ور بدلہ لینے والا ہے۔

سمندر کاشکار کھانا حلال ہے

[5:96] سمندر کی تمام مچھلیاں کھانا تمہارے لیے حلا ل کردی گئی ہیں ۔حج کے دوران سفرمیں یہ تمہارے کام آسکتی ہیں۔تم حج کے دوران شکار نہ کرنا ۔تم خدا کی تعظیم کروجس کے سامنے تم حاظر کئے جائو گے ۔

[5:97] خدا نے کعبہ کو مسجدمقدس قرار دیا ہے ،لوگوں کےلئے امن کی جگہ ،اورمقدس مہینوں کےلئے اور(مقدس مسجد) کے قربانی والے جانوروں کےلئے جن کے گلے میں ہار پڑے ہونگے۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا زمین اورآسمانوں میں جو کچھ ہے اس سے واقف ہے اور وہ سب چیزوں کا علم رکھتا ہے۔

[5:98] جان رکھو کہ خدا سزاد ینے میں بہت سخت ہے اور معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔

[5:99] پیغمبر کا کام صرف یہ ہے کہ وہ پیغام پہنچا دے،خدا کومعلوم ہے جو کچھ تم ظاہرکرتے ہو اور چھپاتے ہو۔

[5:100] اعلان کردو:’’بری اور اچھی برابر نہیں ہیں خواہ بری چیز کی بہتات تمہیں متاثر ہی کیوں نہ کرے ۔ خدا کی تعظیم کرو(اگر تم اقلیت میں ہو تو تب بھی )اے لوگوجو شعور رکھتے ہو،تاکہ تمہیں کامیابی نصیب ہو۔‘‘

[5:101] اے لوگوجو ایمان لائے ہو،ایسے معاملات کے بارے میں مت سوال پوچھو جنہیں قبل ازوقت تم پر ظاہر کیا جائے تو تمہیں ناگوار لگے ۔اگر تم ان کے بارے میں قرآن کی روشنی میں دریافت کرو تو یہ تم پر واضح ہوجائیں گے ۔خدا نے جان بوجھ کر ان کو نظر انداز کیا ہے ۔خدا معاف کرنے والا اور بردبار ہے ۔

[5:102] تم سے پہلے لوگوں نے بھی یہی سوالات پوچھے تھے اورپھر انہی باتوں کی وجہ سے کافر ہو گئے۔

[5:103] خدا نے ایسے کسی مویشی کی ممانعت نہیں کی جو خاص طور پر نر یامادہ پیدا کرئے اورنہ ایسے جانورکی مناعی کی ہے جس کو قسم دیکر آزاد چھوڑ دیا گیا ہے اور نہ ہی ایسے جانور سے منع کیا گیا ہے جو ایک ہی بار دونر بچوںکو جنم دے اور نہ ہی ایسے بیل کی ممانعت ہے جو دس بچوں کی پیدائش کا سبب بنے۔یہ کافرہیں جنہوں خدا کے بارے میں ایسی جھوٹی باتیں گھڑرکھی ہیں ۔ان میں سے زیادہ ترسمجھتے نہیں ہیں۔

والدین کے مذہب کی اندھی پیروی مت کرو

[5:104] اورجب انہیں کہا جاتا ہے،’’ اس کی طرف آو جو خدا نے نازل کیا ہے اور پیغمبر کی طرف ‘‘،تو وہ کہتے ہیں،’’ہم نے اپنے باپ دادا کو جو کرتے دیکھا ہے وہ ہمارے لئے کافی ہے ۔‘‘کیا ان کے باپ دادا کچھ نہ جانتے ہوں اور نہ ہی وہ ہدایت یافتہ ہوں تب بھی وہ ان کی تقلید کرینگے؟

[5:105] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،تم صرف اپنی گردنوں کی فکرکرو۔اگر دوسرے گمراہ ہوتے ہیں تو وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتے جب تک تم ہدایت یافتہ ہو۔تمہارب حتمی منزل خدا ہی کی طرف ہے، تم سب کی ، تب وہ تمہیںوہ سب کچھ بتا دیگا جوتم نے کیا ہوگا۔

وصیت کی گواہی دینا

[5:106] اے لوگو جو ایمان والے ہو،جب تم میں سے کوئی مرنے لگے تو تم میں سے دو عادل آدمی اس کی وصیت کی گواہی دینگے۔اگر تم سفر پر ہوتوکوئی اور دو لوگ گواہی دے سکتے ہیں۔نماز کے بعد گواہوں سے خدا کی قسم لو تاکہ تمہارے شکوک دور ہوجائیں :’’ہم اس گواہی کو ذاتی فائدہ کےلئے استعمال نہیں کرینگے اگرچہ وصیت کرنے والاہمارا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔نہ ہی ہم خدا کی گواہی کو چھپائیں گے۔اگر ہم نے ایسا کیا توہم گناہ گارہونگے۔‘‘

[5:107] اگر گواہی دینے والے تعصب کے خطا کار پائے جائیں تو دو دوسرے آدمیوں کو ان کی جگہ لینے کا کہ دو ۔اورپھر ان آدمیوں میں سے دو کا انتخاب کرو جن کی پہلے گواہوں کی وجہ سے حق تلفی ہوئی ہواور انہیں کہو کہ خدا کی قسم اٹھائیں :’’ہماری گواہی ان سے زیادہ معتبر ہے ؛ہم تعصب نہیںبرتیں گے اگر ہم نے ایسا کیا تو ہمارا شمار فاسدوںمیںہوگا۔‘‘

[5:108] ان کی طر ف سے سچی گواہی کی حوصلہ افزائی کےلئے یہ طریقہ زیادہ موزوں رہے گا۔انہیں یہ خوف رہے گا کہ ان کی گواہی بھی پہلے گواہوں کی گواہی کی طرح مسترد کی جاسکتی ہے ۔تم خدا کی طرف دھیان رکھو اور غور سے سنو۔خدا فاسدوں کو ہدایت نہیں بخشتا ۔

وفات پانے والے پیغمبروں کو مطلق خبر نہیں ہوگی

[5:109] وہ دن ضرور آئیگا جب خدا تمام پیغمبروں کو بلا کر ان سے پوچھے گا ،’’تمہارے لئے لوگوں کا ردعمل کیسا تھا ؟‘‘پیغمبر جواب دینگے ،’’ہمیں کوئی علم نہیں ۔تمام پوشیدہ باتوں کو آپ ہی جانتے ہیں ۔‘‘

[5:110] خدا فرمائے گا ،’’اے عیسی ٰ ابن مریم،یادکرومیری نعمتوں کو جو میں نے تم پر اور تمہاری والدہ پر کی تھیں ۔میں نے روح مقدس سے تمہاری مددکی تاکہ تم گہوارے میں لوگوں سے بات کرسکو اوربڑی عمر کوپہنچ کربھی ۔میں نے تمہیں کتاب اور حکمت ،توریت اور انجیل کی تعلیم دی ۔یاد کروتم نے میرے حکم سے مٹی سے پرندے کی شکل بنائی اورپھر اس میں پھونک ماری تھی اور میرے حکم سے یہ پرندہ زندہ ہوگیا ۔تم میرے حکم سے اندھوں کو بینائی اورکوڑھیوں کوشفا بخشتے تھے اورمردوں کوزندہ کرتے تھے ۔یاد کرو میں نے تم کو بنی اسرائیل سے بچایا تھا جو تم کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے حالانکہ تم انہیں واضح معجزے دکھا چکے تھے ۔ان میں سے جو کافر تھے انہوں نے کہا ،’’یہ تو کھلا جادو ہے ۔‘‘

[5:111] یادکرو جب میں نے حواریوں کوتلقین کی تھی :تم مجھ پر ایمان لائو اور میر ے پیغمبر پر ۔‘انہوں نے کہا ،’ہم ایمان لے آئے اور گواہ رہو کہ ہم مسلم (submitters)ہیں۔‘‘

خوان

[5:112] یاد کرو جب حواریوں نے کہا تھا ،’’اے عیسی ٰ ابن مریم ،کیا تمہارا خدا آسمان سے ہمارے خوان بھیج سکتا ہے ؟‘‘عیسی ٰ نے فرمایا،’’خداکی تعظیم کرو،اگر تم مومن ہوتو۔‘‘

[5:113] انہوں نے کہا ،’’ہم چاہتے ہیں کہ اس خوان سے کھانا کھائیں اوراپنے دل کو مطمئن کریں ۔اورہمیں یقین سے معلوم ہوجائے کہ آپ نے ہمیں حق بتایا ہے اورہم اس پر گواہی دینگے۔‘‘

جتنے بڑے معجزے اتنی بڑی ذمہ داری *

[5:114] عیسی ٰ ابن مریم نے دعا کی،’’اے ہمارے خدا،ہمارے رب آسمان سے ہمارے لئے خوان بھیج۔جوہم میں سے ہر ایک کےلئے وافر ہواور تمہاری طرف سے نشانی ہو۔ہمیں رزق عطا کر ؛تو بہترین رزاق ہے ۔‘‘

[5:115] خدا نے فرمایا ،’’میں اسے نیچے بھیج رہا ہوں۔اس کے بعد تم میں سے کسی نے کفر کیا تو میں اسے ایسی سزا دوں کا جو میں نے کبھی کسی کو نہیں دی ۔‘‘*

حشرکے دن

[5:116] خدا تعالی ٰ فرمائے گا ،’’اے عیسی ٰ ، مریم کے بیٹے، کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ،مجھے اور میری ماں کو خدا کاشریک بنالو؟تو وہ جواب دیگا ،’’آپ کی ذات عظیم ہے ۔میں ایسی بات نہیں کہہ سکتا تھا جوحق نہیں ۔اگر میں نے ایسا کیا ہوتا تو آپ کو اس کا پہلے ہی علم ہوتا۔آپ میرے خیالات جانتے ہیں لیکن میں آپ کے خیالات نہیں جانتا ۔آپ سب راز جانتے ہیں ۔

[5:117] میں نے انہیں وہی کچھ بتایا ہے جو تو نے بتانے کا حکم دیا تھا کہ :تم خدا کی عبادت کروجومیرا اورتمہارا مالک ہے ۔جب تک میں ان کے درمیان رہا میں نے اس کی گواہی دی ۔ جب آپ نے زمین پر میری زندگی ختم کردی توآپ ان کے نگران بن گئے اورآپ سب چیزوںکے گواہ ہیں۔

[5:118] اگر آپ انہیں سزا دینگے تووہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ انہیں معاف کردیں تو آپ غالب اور سب سے دانا ہیں ۔‘‘

[5:119] خدا فرمائے گا ،’یہ وہ دن ہے جس میں سچوں کو ان کی سچائی بچالے گی۔‘‘وہ ایسے باغوں کے مستحق بن گئے ہیں جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔وہ ہمیشہ یہاں رہیں گے۔خدا ان سے خوش ہے اور وہ خدا سے خوش ہیں ۔یہ بہت بڑی کامیابی ہے ۔

[5:120] آسمانوں اور زمین اوران میں موجود تمام چیزوں کی حاکمیت خدا ہی کے پاس ہے اوروہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔