Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:52 — ضیافت(المائدہ)

تم دیکھو گے کہ جن لوگوں کے دلوں میں شک ہے وہ ان لوگوں سے ملنے میں جلدی کرتے ہیں او ر کہتے ہیں ،’’ہمیں خدشہ ہے کہیں ہمیں شکست نہ ہوجائے۔‘‘بعید نہیں کہ خدا فتح عطا کرئے یا کوئی حکم دے تو پھر انہیں خفیہ خیالات پر نادم ہونا پڑیگا۔

[5:51] اے لوگو ،جوایمان لائے ہو، بعض یہودیوں او ر عیسائیوں کو دوست نہ سمجھنا ؛یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں ۔تم میں سے جو لوگ ان کو دوست بنائیں گے ان کا شمار انہی میں ہوگا۔ خدا منحرف ہونے والوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

[5:53] تب اہل ایمان کہیں گے ،’’کیا یہ وہی لوگ ہیں جو خدا کی پختہ قسم کھا کرکہتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ؟‘‘۔ان کے اعمال ضائع کردیئے گئے ہیں اور یہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔