قرآن 5:16 — ضیافت(المائدہ)
اور اسکے ساتھ خدا انہیں ہدایت دیتا ہے جو اس کی رضا طلب کرتے ہیں۔وہ سلامتی کے راستوں کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے اور اپنے اذن سے انہیں اندھروں سے نکال کرروشنی میں لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستے پر ڈالتا ہے۔
[5:15] اے اہل کتاب ،ہمار اپیغمبر تمہارے پاس آچکا ہے تاکہ تم پروہ بہت ساری باتیں کھول دے جو تم نے کتاب میں چھپا رکھی ہیں اور تم نے جو دوسری سی زیادتیا ں کی ہیں ان کو معاف کردے ۔اور خدا کی طرف سے تمہارے پاس چراغ راہ اور عمیق کتاب آگئی ہے۔
[5:17] یقینا وہ لوگ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ مسیح ابن مریم خدا ہے ۔کہہ دیجیے ،’’اگر وہ مسیح ابن مریم،اس کی والدہ اور زمین پر موجو د تما م چیز وں کو ختم کرناچاہے تو اسے کو ن روک سکتا ہے؟‘‘ زمین اور آسمانوں اوران میں جو کچھ بھی ہے ،سب پر خدا کی حکمرانی ہے ۔وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے ۔اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔