Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:17 — ضیافت(المائدہ)

یقینا وہ لوگ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ مسیح ابن مریم خدا ہے ۔کہہ دیجیے ،’’اگر وہ مسیح ابن مریم،اس کی والدہ اور زمین پر موجو د تما م چیز وں کو ختم کرناچاہے تو اسے کو ن روک سکتا ہے؟‘‘ زمین اور آسمانوں اوران میں جو کچھ بھی ہے ،سب پر خدا کی حکمرانی ہے ۔وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے ۔اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔

[5:16] اور اسکے ساتھ خدا انہیں ہدایت دیتا ہے جو اس کی رضا طلب کرتے ہیں۔وہ سلامتی کے راستوں کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے اور اپنے اذن سے انہیں اندھروں سے نکال کرروشنی میں لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستے پر ڈالتا ہے۔

[5:18] یہودی اور عیسائی کہتے ہیں ،’’ہم خدا کے بچے اور چہیتے ہیں۔‘‘ان سے پوچھیے ،’’پھر خدا تمہیں تمہارے گناہوں کی سزا کیوں دیتا ہے ؟تم بھی دوسرے انسانوں کی طرح انسان ہو جنہیں اس نے پیدا کیا ہے۔‘‘وہ جسے چاہے معاف کرتا ہے اور جسے چاہے سزا دیتا ہے ۔زمین اور آسمانوں کی حاکمیت اوران میں موجود سب چیزیںاسی کی ہیں اور آخری منزل اسی کی طرف ہے۔‘‘