قرآن 5:18 — ضیافت(المائدہ)
یہودی اور عیسائی کہتے ہیں ،’’ہم خدا کے بچے اور چہیتے ہیں۔‘‘ان سے پوچھیے ،’’پھر خدا تمہیں تمہارے گناہوں کی سزا کیوں دیتا ہے ؟تم بھی دوسرے انسانوں کی طرح انسان ہو جنہیں اس نے پیدا کیا ہے۔‘‘وہ جسے چاہے معاف کرتا ہے اور جسے چاہے سزا دیتا ہے ۔زمین اور آسمانوں کی حاکمیت اوران میں موجود سب چیزیںاسی کی ہیں اور آخری منزل اسی کی طرف ہے۔‘‘
[5:17] یقینا وہ لوگ کافر ہیں جو کہتے ہیں کہ مسیح ابن مریم خدا ہے ۔کہہ دیجیے ،’’اگر وہ مسیح ابن مریم،اس کی والدہ اور زمین پر موجو د تما م چیز وں کو ختم کرناچاہے تو اسے کو ن روک سکتا ہے؟‘‘ زمین اور آسمانوں اوران میں جو کچھ بھی ہے ،سب پر خدا کی حکمرانی ہے ۔وہ جو چاہے پیدا کرتا ہے ۔اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔
[5:19] اے اہل کتاب ،ہمارا پیغمبر تمہارے پاس آگیا ہے تاکہ تم پر باتیں واضح کردے جبکہ رسولوں کی آمد کاسلسلہ ایک عرصے سے بند تھا ۔تاکہ تم یہ نہ کہہ سکو کہ ہمارے پاس کوئی مبلغ اور تنبیہ کرنے والا نہیں آیا۔ایک مبلغ اور تنبیہ کرنے والا اب تمہارے پاس آگیا ہے۔خدا ہر چیز پر قادر ہے*۔