قرآن 5:15 — ضیافت(المائدہ)
اے اہل کتاب ،ہمار اپیغمبر تمہارے پاس آچکا ہے تاکہ تم پروہ بہت ساری باتیں کھول دے جو تم نے کتاب میں چھپا رکھی ہیں اور تم نے جو دوسری سی زیادتیا ں کی ہیں ان کو معاف کردے ۔اور خدا کی طرف سے تمہارے پاس چراغ راہ اور عمیق کتاب آگئی ہے۔
[5:14] اور اسی طرح ہم نے ان لوگوں سے بھی عہد لیاتھا جنہوں نے کہا تھا کہ’’ ہم عیسائی ہیں‘‘لیکن انہوں نے بھی ان احکامات کا بڑا حصہ بھلادیا جو انہیں دیئے گئے تھے ۔آخر کا ر ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور نفرت ڈال دی ۔اس روز خدا نہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔
[5:16] اور اسکے ساتھ خدا انہیں ہدایت دیتا ہے جو اس کی رضا طلب کرتے ہیں۔وہ سلامتی کے راستوں کی طرف ان کی راہنمائی کرتا ہے اور اپنے اذن سے انہیں اندھروں سے نکال کرروشنی میں لاتا ہے اور انہیں سیدھے راستے پر ڈالتا ہے۔