قرآن 5:14 — ضیافت(المائدہ)
اور اسی طرح ہم نے ان لوگوں سے بھی عہد لیاتھا جنہوں نے کہا تھا کہ’’ ہم عیسائی ہیں‘‘لیکن انہوں نے بھی ان احکامات کا بڑا حصہ بھلادیا جو انہیں دیئے گئے تھے ۔آخر کا ر ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور نفرت ڈال دی ۔اس روز خدا نہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔
[5:13] یہ عہد کو توڑنے کا نتیجہ تھا کہ ہم نے ان کو مسترد کردیا اوران کے دل سخت کردیئے ۔جس کے نتیجے میں وہ الفاظ کو الٹ پھیر کر اصل سے دور لے جاتے تھے اوران کو جو احکام دیئے گئے تھے ان میں بعض کی انہوں نے پرواہ نہ کی ۔تمہیں ان کی وعدہ خلافیوں کا پتہ چلتا رہے گا،سوائے چند ایک کے جو ایسا نہیں کرتے ۔تم ان کومعاف کردو اوران کونظر انداز کرو۔خدا احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔
[5:15] اے اہل کتاب ،ہمار اپیغمبر تمہارے پاس آچکا ہے تاکہ تم پروہ بہت ساری باتیں کھول دے جو تم نے کتاب میں چھپا رکھی ہیں اور تم نے جو دوسری سی زیادتیا ں کی ہیں ان کو معاف کردے ۔اور خدا کی طرف سے تمہارے پاس چراغ راہ اور عمیق کتاب آگئی ہے۔