Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:13 — ضیافت(المائدہ)

یہ عہد کو توڑنے کا نتیجہ تھا کہ ہم نے ان کو مسترد کردیا اوران کے دل سخت کردیئے ۔جس کے نتیجے میں وہ الفاظ کو الٹ پھیر کر اصل سے دور لے جاتے تھے اوران کو جو احکام دیئے گئے تھے ان میں بعض کی انہوں نے پرواہ نہ کی ۔تمہیں ان کی وعدہ خلافیوں کا پتہ چلتا رہے گا،سوائے چند ایک کے جو ایسا نہیں کرتے ۔تم ان کومعاف کردو اوران کونظر انداز کرو۔خدا احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

[5:12] خدا نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیاتھا اور ان میں12سردار مقرر کئے تھے ۔اوران سے کہا تھا،’’میں تمہارے ساتھ ہوں جب تک تم نے نماز قائم رکھی ،خیرات دیتے رہے اورمیرے پیغمبروںپر ایمان رکھا اور ان کااحترام کرتے رہے اورخدا کو اچھا قرض دیتے رہے تو میں تمہاری برائیاں تم سے دور کردوں گا اور تمہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔اس کے بعد بھی کسی نے کفر کیا تو بے شک وہ راہ راست سے بھٹک گیا ۔‘‘

[5:14] اور اسی طرح ہم نے ان لوگوں سے بھی عہد لیاتھا جنہوں نے کہا تھا کہ’’ ہم عیسائی ہیں‘‘لیکن انہوں نے بھی ان احکامات کا بڑا حصہ بھلادیا جو انہیں دیئے گئے تھے ۔آخر کا ر ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اور نفرت ڈال دی ۔اس روز خدا نہیں بتائے گا کہ انہوں نے کیا کچھ کیا تھا۔