Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:12 — ضیافت(المائدہ)

خدا نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیاتھا اور ان میں12سردار مقرر کئے تھے ۔اوران سے کہا تھا،’’میں تمہارے ساتھ ہوں جب تک تم نے نماز قائم رکھی ،خیرات دیتے رہے اورمیرے پیغمبروںپر ایمان رکھا اور ان کااحترام کرتے رہے اورخدا کو اچھا قرض دیتے رہے تو میں تمہاری برائیاں تم سے دور کردوں گا اور تمہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔اس کے بعد بھی کسی نے کفر کیا تو بے شک وہ راہ راست سے بھٹک گیا ۔‘‘

[5:11] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،خدا کے اس احسان کو یاد کرو ؛جب ایک گروہ نے تمہیںنقصان پہنچانے کےلئے ہاتھ بڑھائے تھے لیکن خدا نے تمہیں بچالیا اور ان کے ہاتھ روک دیئے۔تم خدا کی طرف دھیان رکھو ؛ایمان والوں کو خدا پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔

[5:13] یہ عہد کو توڑنے کا نتیجہ تھا کہ ہم نے ان کو مسترد کردیا اوران کے دل سخت کردیئے ۔جس کے نتیجے میں وہ الفاظ کو الٹ پھیر کر اصل سے دور لے جاتے تھے اوران کو جو احکام دیئے گئے تھے ان میں بعض کی انہوں نے پرواہ نہ کی ۔تمہیں ان کی وعدہ خلافیوں کا پتہ چلتا رہے گا،سوائے چند ایک کے جو ایسا نہیں کرتے ۔تم ان کومعاف کردو اوران کونظر انداز کرو۔خدا احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔