قرآن 5:11 — ضیافت(المائدہ)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو،خدا کے اس احسان کو یاد کرو ؛جب ایک گروہ نے تمہیںنقصان پہنچانے کےلئے ہاتھ بڑھائے تھے لیکن خدا نے تمہیں بچالیا اور ان کے ہاتھ روک دیئے۔تم خدا کی طرف دھیان رکھو ؛ایمان والوں کو خدا پر ہی بھروسہ کرنا چاہیے۔
[5:10] اور وہ لوگ جوکفر کرتے ہیں اورہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں وہ جہنم میں جانے والے ہیں۔
[5:12] خدا نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیاتھا اور ان میں12سردار مقرر کئے تھے ۔اوران سے کہا تھا،’’میں تمہارے ساتھ ہوں جب تک تم نے نماز قائم رکھی ،خیرات دیتے رہے اورمیرے پیغمبروںپر ایمان رکھا اور ان کااحترام کرتے رہے اورخدا کو اچھا قرض دیتے رہے تو میں تمہاری برائیاں تم سے دور کردوں گا اور تمہیں ایسے باغوں میں داخل کروں گا جن میں نہریں بہتی ہونگی ۔اس کے بعد بھی کسی نے کفر کیا تو بے شک وہ راہ راست سے بھٹک گیا ۔‘‘