Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:34 — ضیافت(المائدہ)

مگر وہ لوگ مستثنیٰ ہیں جوتمہارے قابو آنے سے پہلے توبہ کرلیں ۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

[5:33] جوخدا اور اس کے پیغمبر سے لڑتے ہیںاورگھنائوناجرم کرتے ہیںتو ان کی سزا یہ ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا سولی پر چڑھائے جائیں یا ان کے ہاتھ اورپائو ںمخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں ملک بدر کردیا جائے ۔یہ ذلت تو ان کےلئے دنیا میں ہے اور آخرت میں وہ اس سے بھی سخت سزا بھگتیں گے۔

[5:35] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،خدا سے ڈرو،اور اس کی باریابی کا راستہ اورذریعہ تلاش کرواور اس کی راہ میں جدوجہد کروشایدکہ تم کامیاب رہو۔