قرآن 5:33 — ضیافت(المائدہ)
جوخدا اور اس کے پیغمبر سے لڑتے ہیںاورگھنائوناجرم کرتے ہیںتو ان کی سزا یہ ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا سولی پر چڑھائے جائیں یا ان کے ہاتھ اورپائو ںمخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں ملک بدر کردیا جائے ۔یہ ذلت تو ان کےلئے دنیا میں ہے اور آخرت میں وہ اس سے بھی سخت سزا بھگتیں گے۔
[5:32] اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کےلئے فرمان لکھ دیا کہ اگر کسی نے کسی ایسے شخص کوقتل کیا جس نے قتل نہ کیا ہو ایاگھنائوناجرم نہ کیا ہو تو اس کا قتل ایسا ہے گویا اس نے تمام انسانوں کوقتل کردیا ۔اورجوایک جان بچاتاہے وہ گویا سب انسانوںکی جان بچاتا ہے ۔ہمارے پیغمبر ان کے پاس واضح ثبوت اورآیات لے کر آئے لیکن اس کے باوجود ان میں سے اکثرزیادتیا ں کررہے ہیں۔
[5:34] مگر وہ لوگ مستثنیٰ ہیں جوتمہارے قابو آنے سے پہلے توبہ کرلیں ۔تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ خدا معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔