قرآن 5:32 — ضیافت(المائدہ)
اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کےلئے فرمان لکھ دیا کہ اگر کسی نے کسی ایسے شخص کوقتل کیا جس نے قتل نہ کیا ہو ایاگھنائوناجرم نہ کیا ہو تو اس کا قتل ایسا ہے گویا اس نے تمام انسانوں کوقتل کردیا ۔اورجوایک جان بچاتاہے وہ گویا سب انسانوںکی جان بچاتا ہے ۔ہمارے پیغمبر ان کے پاس واضح ثبوت اورآیات لے کر آئے لیکن اس کے باوجود ان میں سے اکثرزیادتیا ں کررہے ہیں۔
[5:31] پھر خدا نے زمین کھودنے کےلئے ایک کوّا بھیجا تاکہ اس کو بتائے کہ بھائی کی لاش کو کیسے دفن کرناہے ۔اس نے کہا ،’’مجھ پر افسوس ہو؛میںاس کوے جتنا عقل مند بھی نہیں کہ اپنے بھائی کی لاش دفن کرسکتا۔‘‘اس کے بعد وہ غم سے مغلوب ہوگیا ۔
[5:33] جوخدا اور اس کے پیغمبر سے لڑتے ہیںاورگھنائوناجرم کرتے ہیںتو ان کی سزا یہ ہے کہ وہ قتل کیے جائیں یا سولی پر چڑھائے جائیں یا ان کے ہاتھ اورپائو ںمخالف سمتوں سے کاٹ دیئے جائیں یا انہیں ملک بدر کردیا جائے ۔یہ ذلت تو ان کےلئے دنیا میں ہے اور آخرت میں وہ اس سے بھی سخت سزا بھگتیں گے۔