قرآن 5:31 — ضیافت(المائدہ)
پھر خدا نے زمین کھودنے کےلئے ایک کوّا بھیجا تاکہ اس کو بتائے کہ بھائی کی لاش کو کیسے دفن کرناہے ۔اس نے کہا ،’’مجھ پر افسوس ہو؛میںاس کوے جتنا عقل مند بھی نہیں کہ اپنے بھائی کی لاش دفن کرسکتا۔‘‘اس کے بعد وہ غم سے مغلوب ہوگیا ۔
[5:30] اوراس کے نفس نے اسے اپنے بھائی کے قتل پر اکسا دیا ۔اس نے اسے مار ڈالا اور اس کا خاتمہ نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ ہوا ۔
[5:32] اسی وجہ سے ہم نے بنی اسرائیل کےلئے فرمان لکھ دیا کہ اگر کسی نے کسی ایسے شخص کوقتل کیا جس نے قتل نہ کیا ہو ایاگھنائوناجرم نہ کیا ہو تو اس کا قتل ایسا ہے گویا اس نے تمام انسانوں کوقتل کردیا ۔اورجوایک جان بچاتاہے وہ گویا سب انسانوںکی جان بچاتا ہے ۔ہمارے پیغمبر ان کے پاس واضح ثبوت اورآیات لے کر آئے لیکن اس کے باوجود ان میں سے اکثرزیادتیا ں کررہے ہیں۔