قرآن 5:43 — ضیافت(المائدہ)
یہ تمہیں کیوں فیصلہ کرنے کےلئے کہتے ہیں حالانکہ ان کے پاس توریت ہے جس میں خدا کا قانون موجود ہے اوریہ اس کا انکار کررہے ہیں ؟یہ ایمان والے نہیں ہیں۔
[5:42] یہ جھوٹ کے علمبردار اور حرام کمائی کھانے والے لوگ ہیں ۔اگر وہ تمہارے پاس فیصلہ کرانے کےلئے آئیں تو تم ان کا فیصلہ کرسکتے ہو اور چاہو تو ان کو نظر انداز کردو ۔اگر تم انہیں نظر انداز کردو تووہ تمہار ا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ۔اگر تم ان کے درمیان فیصلہ کرو تو ا نصاف سے کرنا اورخدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔
[5:44] ہم نے توریت* نازل کی جس میںروشنی اورہدایت تھی ۔اوراسی کے مطابق یہودیوںکے پیغمبر ،احبار اورربانی خدا کی کتاب میں درج احکام کے مطابق فیصلے کرتے تھے اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرواورمیر ی آیات کو معمولی معاوضہ پربیچنا چھوڑ دو ۔جولوگ خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں۔