Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:42 — ضیافت(المائدہ)

یہ جھوٹ کے علمبردار اور حرام کمائی کھانے والے لوگ ہیں ۔اگر وہ تمہارے پاس فیصلہ کرانے کےلئے آئیں تو تم ان کا فیصلہ کرسکتے ہو اور چاہو تو ان کو نظر انداز کردو ۔اگر تم انہیں نظر انداز کردو تووہ تمہار ا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے ۔اگر تم ان کے درمیان فیصلہ کرو تو ا نصاف سے کرنا اورخدا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔

[5:41] اے پیغمبر ،جولوگ کفر کی راہ میں تیزی دکھاتے ہیں خواہ ان کا تعلق ان لوگوں سے ہو جو اپنے منہ سے کہتے ہیں ’’ہم ایمان لائے‘‘مگر ان کے دل نہیں مانتے یاان یہودیوں سے ہو جو جھوٹی باتیں سنتے ہیں۔وہ ان لوگوں کی باتیں سنتے ہیں جو آپ سے کبھی نہیں ملے اور جو اصل بات کو توڑ پھوڑ کربیان کرتے ہیں اورکہتے ہیں،’’ اگر تمہیں یہ حکم دیا جائے تو مان لو اور اگر اس کے علاوہ کچھ دیا جائے تو خبر دار رہنا۔‘‘اورجس کو خدا پھیرنا چاہے تم خدا کے مقابلہ میں اس کی کوئی مدد نہیں کرسکتے ۔خدا ان کے دلوں کو صاف نہیں کرنا چاہتا ۔ایسے لوگوں کےلئے دنیا میں رسوائی ہے اور وہ آخرت میںخوفناک سخت بھگتیں گے ۔

[5:43] یہ تمہیں کیوں فیصلہ کرنے کےلئے کہتے ہیں حالانکہ ان کے پاس توریت ہے جس میں خدا کا قانون موجود ہے اوریہ اس کا انکار کررہے ہیں ؟یہ ایمان والے نہیں ہیں۔