Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:44 — ضیافت(المائدہ)

ہم نے توریت* نازل کی جس میںروشنی اورہدایت تھی ۔اوراسی کے مطابق یہودیوںکے پیغمبر ،احبار اورربانی خدا کی کتاب میں درج احکام کے مطابق فیصلے کرتے تھے اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرواورمیر ی آیات کو معمولی معاوضہ پربیچنا چھوڑ دو ۔جولوگ خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں۔

[5:43] یہ تمہیں کیوں فیصلہ کرنے کےلئے کہتے ہیں حالانکہ ان کے پاس توریت ہے جس میں خدا کا قانون موجود ہے اوریہ اس کا انکار کررہے ہیں ؟یہ ایمان والے نہیں ہیں۔

[5:45] اوراس میں ہم نے یہ لکھ دیا کہ :جان کے بدلے جان،آنکھ کے بدلے آنکھ،ناک کے بدلے ناک ،کان کے بدلے کان ،دانت کے بدلے دانت اور زخم کا بدلہ اس جتنا زخم ہوگا۔اورجو کوئی قصاص کا صدقہ کردے تو اس کے گناہ کاکفارہ ہوگا اورجولوگ خدا کے احکامات کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہ ظالم ہیں ۔