قرآن 5:45 — ضیافت(المائدہ)
اوراس میں ہم نے یہ لکھ دیا کہ :جان کے بدلے جان،آنکھ کے بدلے آنکھ،ناک کے بدلے ناک ،کان کے بدلے کان ،دانت کے بدلے دانت اور زخم کا بدلہ اس جتنا زخم ہوگا۔اورجو کوئی قصاص کا صدقہ کردے تو اس کے گناہ کاکفارہ ہوگا اورجولوگ خدا کے احکامات کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہ ظالم ہیں ۔
[5:44] ہم نے توریت* نازل کی جس میںروشنی اورہدایت تھی ۔اوراسی کے مطابق یہودیوںکے پیغمبر ،احبار اورربانی خدا کی کتاب میں درج احکام کے مطابق فیصلے کرتے تھے اور وہ اس پر گواہ تھے ۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرواورمیر ی آیات کو معمولی معاوضہ پربیچنا چھوڑ دو ۔جولوگ خدا کے نازل کردہ قانون کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہی کافر ہیں۔
[5:46] ان پیغمبروں کے بعد ہم نے مریم کے بیٹے عیسی ٰ کوبھیجاوہ پچھلی کتاب توریت کی تصدیق کرنے والا تھا۔ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اورروشنی تھی اور یہ سابقہ کتابوں کی تصدیق کرتی تھی اورخدا ترس لوگوں کےلئے ٹھوس ہدایت اورنصیحت تھی ۔