قرآن 5:46 — ضیافت(المائدہ)
ان پیغمبروں کے بعد ہم نے مریم کے بیٹے عیسی ٰ کوبھیجاوہ پچھلی کتاب توریت کی تصدیق کرنے والا تھا۔ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اورروشنی تھی اور یہ سابقہ کتابوں کی تصدیق کرتی تھی اورخدا ترس لوگوں کےلئے ٹھوس ہدایت اورنصیحت تھی ۔
[5:45] اوراس میں ہم نے یہ لکھ دیا کہ :جان کے بدلے جان،آنکھ کے بدلے آنکھ،ناک کے بدلے ناک ،کان کے بدلے کان ،دانت کے بدلے دانت اور زخم کا بدلہ اس جتنا زخم ہوگا۔اورجو کوئی قصاص کا صدقہ کردے تو اس کے گناہ کاکفارہ ہوگا اورجولوگ خدا کے احکامات کے مطابق فیصلہ نہ کریں وہ ظالم ہیں ۔
[5:47] انجیل کے ماننے والے اس میںموجود خدائی قوانین کے مطابق فیصلے کریں۔اورجو لوگ خدا کے قوانین کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہی فاسق ہیں ۔