Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:47 — ضیافت(المائدہ)

انجیل کے ماننے والے اس میںموجود خدائی قوانین کے مطابق فیصلے کریں۔اورجو لوگ خدا کے قوانین کے مطابق فیصلے نہیں کرتے وہی فاسق ہیں ۔

[5:46] ان پیغمبروں کے بعد ہم نے مریم کے بیٹے عیسی ٰ کوبھیجاوہ پچھلی کتاب توریت کی تصدیق کرنے والا تھا۔ہم نے اسے انجیل عطا کی جس میں ہدایت اورروشنی تھی اور یہ سابقہ کتابوں کی تصدیق کرتی تھی اورخدا ترس لوگوں کےلئے ٹھوس ہدایت اورنصیحت تھی ۔

[5:48] اورپھر ہم نے تم پر یہ کتاب نازل کی جوحق ہے اور پچھلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ،اسے پچھلی کتابوں پر فوقیت حاصل ہے۔تم خدائی قانون کے مطابق ان لوگوں میںفیصلے کرو،اگر وہ اس اس حق کی مخالفت کریں جو تمہارے پاس آچکا ہے ، تو ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا ۔ہم نے تم میں سے ہر ایک کےلئے مختلف قوانین اور قواعدمتعین کردیئے ہیں ۔اگر خدا چاہتا تو وہ تم سب کو ایک امت بنا دیتا لیکن وہ تم میں سے ہرایک پر نازل کی گئی آیات کے ذریعے تم کو آزماتا ہے ۔تم بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو۔اورتمہاری آخری منزل خدا کی طرف ہی ہے ۔ تم سب کی۔پھر وہ تمہیںسب کچھ بتا دیگا جس میں تم اختلاف کرتے تھے ۔