قرآن 5:8 — ضیافت(المائدہ)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو،جب تم گواہی دینے لگو تو مکمل طورپر راستی پر قائم رہواورخدا کی طرف دھیان رکھواور بعض لوگوں سے دشمنی کے باعث اس قدر مشتعل نہ ہوجائو کہ ناانصافی کرنے لگو۔عدل پر پوری طر ح قائم رہوکیونکہ یہ زیادہ بہتر ہے۔ خدا کی طرف دھیان رکھو۔خدا ہر اس چیزسے بخوبی آگاہ ہے جو تم کرتے ہو۔
[5:7] خدا نے جو نعمت تم پر کی ہے اسے یاد کرواوراور اس کے عہد کو بھی جو اس نے تم سے لیا تھا :تم نے کہا تھا ،’’ہم نے سنا اوراطاعت قبول کی ۔‘‘خدا کی طرف دھیان رکھو ؛خدادلوں کے راز تک جانتا ہے ۔
[5:9] جو لوگ ایمان لائے ہیں او ر نیک عمل کرتے ہیں خدا ان سے بخشش اور اجرعظیم کا وعدہ کرتا ہے ۔