قرآن 5:7 — ضیافت(المائدہ)
خدا نے جو نعمت تم پر کی ہے اسے یاد کرواوراور اس کے عہد کو بھی جو اس نے تم سے لیا تھا :تم نے کہا تھا ،’’ہم نے سنا اوراطاعت قبول کی ۔‘‘خدا کی طرف دھیان رکھو ؛خدادلوں کے راز تک جانتا ہے ۔
[5:6] اے لوگو جو ایمان والے ہو،جب تم نماز پڑھنے کےلئے اٹھو تو :(1)اپنا منہ دھولو،(2)کہنیوں تک ہاتھ دھو لو(3)سر پر مسح کرو،(3)اپنے گھٹنے اور پائوں دھو لو۔اوراگر جنابت کی وجہ سے ناپاک ہوتو نہا لو۔اوراگر تم بیمار یا سفر میں ہویا ہاضمے کی خرابی(پیشاب ،گیس ،) سے دوچارہویا عورت سے جنسی لمس کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو تم خشک وضو(تیمم )کرلیا کرو۔خشک پا ک مٹی کو ہاتھ لگا کرچہرے اور بازئوں پر مل لو؛خدا دین کو تمہارے لئے مشکل بنانا نہیں چاہتا وہ تم کو پاک بنا کر تم پر نعمت تمام کرنا چاہتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔
[5:8] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،جب تم گواہی دینے لگو تو مکمل طورپر راستی پر قائم رہواورخدا کی طرف دھیان رکھواور بعض لوگوں سے دشمنی کے باعث اس قدر مشتعل نہ ہوجائو کہ ناانصافی کرنے لگو۔عدل پر پوری طر ح قائم رہوکیونکہ یہ زیادہ بہتر ہے۔ خدا کی طرف دھیان رکھو۔خدا ہر اس چیزسے بخوبی آگاہ ہے جو تم کرتے ہو۔