Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:6 — ضیافت(المائدہ)

اے لوگو جو ایمان والے ہو،جب تم نماز پڑھنے کےلئے اٹھو تو :(1)اپنا منہ دھولو،(2)کہنیوں تک ہاتھ دھو لو(3)سر پر مسح کرو،(3)اپنے گھٹنے اور پائوں دھو لو۔اوراگر جنابت کی وجہ سے ناپاک ہوتو نہا لو۔اوراگر تم بیمار یا سفر میں ہویا ہاضمے کی خرابی(پیشاب ،گیس ،) سے دوچارہویا عورت سے جنسی لمس کیا ہو اور تمہیں پانی نہ ملے تو تم خشک وضو(تیمم )کرلیا کرو۔خشک پا ک مٹی کو ہاتھ لگا کرچہرے اور بازئوں پر مل لو؛خدا دین کو تمہارے لئے مشکل بنانا نہیں چاہتا وہ تم کو پاک بنا کر تم پر نعمت تمام کرنا چاہتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔

[5:5] آج تمہارے لئے سب اچھی چیزیں حلا ل کردی گئی ہیں ۔اہل کتاب کا کھانا تم پر حلال ہے اور تمہار ا کھانا ان پر حلال ہے ۔اوروہ عورتیں بھی تم پر حلا ل ہیں جو پاک دامن ہیں، خواہ اہل ایما ن میں سے ہوں یا ان قوموں میں سے ہو ں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی ۔بشرطیکہ تمہیں انہیں جائز حق مہر دو۔پاکیزگی اختیار کرواوربدکرداری سے بچو اور خفیہ معاشقے نہ کرو۔اورجوکوئی دین سے کفر کریگا اس کے تمام اعمال ضائع ہوجائیں گے اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ ہوگا۔

[5:7] خدا نے جو نعمت تم پر کی ہے اسے یاد کرواوراور اس کے عہد کو بھی جو اس نے تم سے لیا تھا :تم نے کہا تھا ،’’ہم نے سنا اوراطاعت قبول کی ۔‘‘خدا کی طرف دھیان رکھو ؛خدادلوں کے راز تک جانتا ہے ۔