Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:40 — ضیافت(المائدہ)

کیا تم نہیں جانتے کہ زمین اور آسمانوں کی حاکمیت خدا کے پاس ہے ۔وہ جسے چاہے سزا دیتا ہے اور جسے چاہے معاف کردیتا ہے ۔خداہر چیز پر قادر ہے ۔

[5:39] اگر کوئی یہ جرم کرنے کے بعد پچھتائے اور اپنے عمل کی اصلاح کرلے تو خدا اسے بچالیتا ہے ۔خدا بہت معاف کرنے والا اور نہایت رحم کرنے والاہے ۔

[5:41] اے پیغمبر ،جولوگ کفر کی راہ میں تیزی دکھاتے ہیں خواہ ان کا تعلق ان لوگوں سے ہو جو اپنے منہ سے کہتے ہیں ’’ہم ایمان لائے‘‘مگر ان کے دل نہیں مانتے یاان یہودیوں سے ہو جو جھوٹی باتیں سنتے ہیں۔وہ ان لوگوں کی باتیں سنتے ہیں جو آپ سے کبھی نہیں ملے اور جو اصل بات کو توڑ پھوڑ کربیان کرتے ہیں اورکہتے ہیں،’’ اگر تمہیں یہ حکم دیا جائے تو مان لو اور اگر اس کے علاوہ کچھ دیا جائے تو خبر دار رہنا۔‘‘اورجس کو خدا پھیرنا چاہے تم خدا کے مقابلہ میں اس کی کوئی مدد نہیں کرسکتے ۔خدا ان کے دلوں کو صاف نہیں کرنا چاہتا ۔ایسے لوگوں کےلئے دنیا میں رسوائی ہے اور وہ آخرت میںخوفناک سخت بھگتیں گے ۔