قرآن 5:93 — ضیافت(المائدہ)
جو لوگ ایمان لاتے ہیں او ر نیک عمل کرتے ہیں ،وہ جوبھی چیز کھائیں اس کا کوئی گناہ نہیںجب تک وہ احکامات کی پابندی کریں ،ایمان لائےں اور نیک روش اختیار کریں اورپاکیزگی اور ایمان کو قائم رکھیں اورپھر پاکیزگی اور نیک روش جاری رکھیں ۔خدا نیک عمل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
[5:92] خدا اور اسکے پیغمبر کی اطاعت کرو اور خبردار رہو۔اگر تم نے بے رخی کی تو جان رکھو کہ پیغمبر کا فرض موثر طریقے سے صرف پیغام پہنچانا ہے۔
[5:94] اے لوگوجو ایما ن لائے ہو،خدا اس شکار کے ذریعے تمہاری آزمائش کریگا جو(حج کے دوران) تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی پہنچ میں ہوگا ۔اس طرح خدا ان لوگوں کو دوسروں سے نمایاں کردیتا ہے جو تنہائی میں بھی خدا کی طرف دھیان رکھتے ہیں ۔اس کے باوجود جو لوگ تجاوز کرینگے ان کےلئے دردناک عذاب ہے ۔