قرآن 5:94 — ضیافت(المائدہ)
اے لوگوجو ایما ن لائے ہو،خدا اس شکار کے ذریعے تمہاری آزمائش کریگا جو(حج کے دوران) تمہارے ہاتھوں اور نیزوں کی پہنچ میں ہوگا ۔اس طرح خدا ان لوگوں کو دوسروں سے نمایاں کردیتا ہے جو تنہائی میں بھی خدا کی طرف دھیان رکھتے ہیں ۔اس کے باوجود جو لوگ تجاوز کرینگے ان کےلئے دردناک عذاب ہے ۔
[5:93] جو لوگ ایمان لاتے ہیں او ر نیک عمل کرتے ہیں ،وہ جوبھی چیز کھائیں اس کا کوئی گناہ نہیںجب تک وہ احکامات کی پابندی کریں ،ایمان لائےں اور نیک روش اختیار کریں اورپاکیزگی اور ایمان کو قائم رکھیں اورپھر پاکیزگی اور نیک روش جاری رکھیں ۔خدا نیک عمل کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
[5:95] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،حج کے دوران کسی جانور کو نہ مارو۔جو کوئی کسی جانورکو جان بوجھ کرمارے گا تو اس کا جرمانہ مارے گئے جانوروں کی تعداد کے برابر مویشی ہیں ۔اس بارے میں فیصلہ تم میں سے دو عادل آدمی کرینگے۔وہ اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ قربانی کے یہ جانور کعبہ پہنچا ئے جائیں ۔اگر وہ ایسا نہ کرسکے تو مسکینوں کو کھانا کھلانا ہوگا یا پھر اسی کے حساب سے روز ے رکھنا ہونگے۔خدا نے پہلے گناہ معاف کردیئے ہیں لیکن اگر کسی نے دوبارہ یہی جرم کیا تو خدا اس سے بدلہ لے گا ۔خدا سب سے طاقت ور بدلہ لینے والا ہے۔