قرآن 5:65 — ضیافت(المائدہ)
اگر یہ اہل کتاب ایمان لے آئیں اور نیک روش اختیار کریں تو ہم ان کے گنا ہ دور کردیں گے اور انہیں نعمت والے باغوں میں داخل کریں گے۔
[5:64] یہودی تو یہ بھی کہتے ہیں ،’’خدا کا ہاتھ بندھاہوا ہے !‘‘یہ ان کے ہاتھ ہیں جوبندھے ہوئے ہیں ۔اس بہتان بازی کی وجہ سے وہ لعنت زدہ ہیں ۔خدا کے ہاتھ تو کھلے اور کشادہ ہیں وہ جس طر ح چاہے خرچ کرتا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ کہ تم پر خدا کے کلام کے باعث ان میں سے زیادہ ترلوگ فساد اور کفر میں مزید غرق ہوجائیں گے۔اور اس کے نتیجے میں ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اوردشمنی ڈال دی ہے ۔وہ جب بھی جنگ کے شعلے بھڑکاتے ہیں خدا انہیں بجھا دیتا ہے ۔وہ فسادی بن کر زمین پر پھرتے ہیں، اور خدا غلط کاروں کو پسند نہیں کرتا ۔
[5:66] اگر وہ توریت اور انجیل اورجوکچھ اب ان کے خدا کی طرف سے نازل کیا گیاتھاپرقائم رہیں تو ان پر اوپر سے اور پائو ں کے نیچے سے نعمتوں کی بارش ہوگی ۔ ان میں سے کچھ راست باز بھی ہیںلیکن زیادہ تر بدعمل ہیں۔