Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:61 — ضیافت(المائدہ)

اورجب وہ تمہارے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں،’’ہم ایمان لائے ،‘‘حالانکہ جب وہ داخل ہوئے تھے تو ان کے دل کفر سے بھرے ہوئے تھے اور جب وہ جاتے ہیں تو بھی ان کے دل کفر سے بھرے ہوتے ہیں ۔خدا ایسی ہرچیز سے پوری طرح واقف ہے جو یہ چھپاتے ہیں۔

[5:60] کہہ دیجیے ،میں تمہیں بتادو ں خدا کی نظر میں کون برئے ہیں ۔یہ وہ لوگ ہیں جوخدا کا غضب ٹوٹنے کے بعدمسترد کردیئے گئے حتیٰ کہ خدا نے انہیں بندر ،سورکی طرح (حقیر) اوربت پرست بنا دیا۔یہ بہت ہی برے اور راہ ہدایت سے بہت زیادہ دور ہیں ۔‘‘

[5:62] تم دیکھتے ہوکہ ان میں سے زیادہ تر لوگ برائی اورفسادکرنے اورحرام کی کمائی کھانے کےلئے تیار رہتے ہیں۔بے شک جوبھی یہ کرتے ہیں بہت تکلیف دہ ہے۔