قرآن 5:62 — ضیافت(المائدہ)
تم دیکھتے ہوکہ ان میں سے زیادہ تر لوگ برائی اورفسادکرنے اورحرام کی کمائی کھانے کےلئے تیار رہتے ہیں۔بے شک جوبھی یہ کرتے ہیں بہت تکلیف دہ ہے۔
[5:61] اورجب وہ تمہارے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں،’’ہم ایمان لائے ،‘‘حالانکہ جب وہ داخل ہوئے تھے تو ان کے دل کفر سے بھرے ہوئے تھے اور جب وہ جاتے ہیں تو بھی ان کے دل کفر سے بھرے ہوتے ہیں ۔خدا ایسی ہرچیز سے پوری طرح واقف ہے جو یہ چھپاتے ہیں۔
[5:63] ان کے علما اور مشائخ کیوں انہیں گناہ پر زبان کھولنے اورحرام کھانے سے نہیں روکتے !اورجو کچھ بھی یہ لوگ کررہے ہیں یقینا بہت ہی برا عمل ہے۔