Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:63 — ضیافت(المائدہ)

ان کے علما اور مشائخ کیوں انہیں گناہ پر زبان کھولنے اورحرام کھانے سے نہیں روکتے !اورجو کچھ بھی یہ لوگ کررہے ہیں یقینا بہت ہی برا عمل ہے۔

[5:62] تم دیکھتے ہوکہ ان میں سے زیادہ تر لوگ برائی اورفسادکرنے اورحرام کی کمائی کھانے کےلئے تیار رہتے ہیں۔بے شک جوبھی یہ کرتے ہیں بہت تکلیف دہ ہے۔

[5:64] یہودی تو یہ بھی کہتے ہیں ،’’خدا کا ہاتھ بندھاہوا ہے !‘‘یہ ان کے ہاتھ ہیں جوبندھے ہوئے ہیں ۔اس بہتان بازی کی وجہ سے وہ لعنت زدہ ہیں ۔خدا کے ہاتھ تو کھلے اور کشادہ ہیں وہ جس طر ح چاہے خرچ کرتا ہے ۔حقیقت یہ ہے کہ کہ تم پر خدا کے کلام کے باعث ان میں سے زیادہ ترلوگ فساد اور کفر میں مزید غرق ہوجائیں گے۔اور اس کے نتیجے میں ہم نے ان کے درمیان قیامت تک عداوت اوردشمنی ڈال دی ہے ۔وہ جب بھی جنگ کے شعلے بھڑکاتے ہیں خدا انہیں بجھا دیتا ہے ۔وہ فسادی بن کر زمین پر پھرتے ہیں، اور خدا غلط کاروں کو پسند نہیں کرتا ۔