قرآن 5:50 — ضیافت(المائدہ)
کیایہ دور جاہلیت کا قانون ہے جس کو وہ تھامے رکھنا چاہتے ہیں؟جولوگ یقین حاصل کرچکے ہیں ان کےلئے خدا کے قانون سے کس کا قانون بہترہوسکتا ہے ؟
[5:49] خدا کی جو آیات جو تمہارے پاس آئی ہیں ان کے مطابق ان میں فیصلے کرو۔ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا اور خبردار رہو مبادہ وہ تمہیں بعض آیات جو تمہارے طرف آئی ہیں ان سے منحرف کردیں۔اوراگر وہ منہ موڑ لیں تو جان رکھو خدا ان کو انکے بعض گناہوں کی سزا دینا چاہتا ہے ،بےشک زیادہ تر لوگ فاسد ہیں ۔
[5:51] اے لوگو ،جوایمان لائے ہو، بعض یہودیوں او ر عیسائیوں کو دوست نہ سمجھنا ؛یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں ۔تم میں سے جو لوگ ان کو دوست بنائیں گے ان کا شمار انہی میں ہوگا۔ خدا منحرف ہونے والوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔