قرآن 5:49 — ضیافت(المائدہ)
خدا کی جو آیات جو تمہارے پاس آئی ہیں ان کے مطابق ان میں فیصلے کرو۔ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا اور خبردار رہو مبادہ وہ تمہیں بعض آیات جو تمہارے طرف آئی ہیں ان سے منحرف کردیں۔اوراگر وہ منہ موڑ لیں تو جان رکھو خدا ان کو انکے بعض گناہوں کی سزا دینا چاہتا ہے ،بےشک زیادہ تر لوگ فاسد ہیں ۔
[5:48] اورپھر ہم نے تم پر یہ کتاب نازل کی جوحق ہے اور پچھلی کتابوں کی تصدیق کرتی ہے ،اسے پچھلی کتابوں پر فوقیت حاصل ہے۔تم خدائی قانون کے مطابق ان لوگوں میںفیصلے کرو،اگر وہ اس اس حق کی مخالفت کریں جو تمہارے پاس آچکا ہے ، تو ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا ۔ہم نے تم میں سے ہر ایک کےلئے مختلف قوانین اور قواعدمتعین کردیئے ہیں ۔اگر خدا چاہتا تو وہ تم سب کو ایک امت بنا دیتا لیکن وہ تم میں سے ہرایک پر نازل کی گئی آیات کے ذریعے تم کو آزماتا ہے ۔تم بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرو۔اورتمہاری آخری منزل خدا کی طرف ہی ہے ۔ تم سب کی۔پھر وہ تمہیںسب کچھ بتا دیگا جس میں تم اختلاف کرتے تھے ۔
[5:50] کیایہ دور جاہلیت کا قانون ہے جس کو وہ تھامے رکھنا چاہتے ہیں؟جولوگ یقین حاصل کرچکے ہیں ان کےلئے خدا کے قانون سے کس کا قانون بہترہوسکتا ہے ؟