Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:106 — ضیافت(المائدہ)

اے لوگو جو ایمان والے ہو،جب تم میں سے کوئی مرنے لگے تو تم میں سے دو عادل آدمی اس کی وصیت کی گواہی دینگے۔اگر تم سفر پر ہوتوکوئی اور دو لوگ گواہی دے سکتے ہیں۔نماز کے بعد گواہوں سے خدا کی قسم لو تاکہ تمہارے شکوک دور ہوجائیں :’’ہم اس گواہی کو ذاتی فائدہ کےلئے استعمال نہیں کرینگے اگرچہ وصیت کرنے والاہمارا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔نہ ہی ہم خدا کی گواہی کو چھپائیں گے۔اگر ہم نے ایسا کیا توہم گناہ گارہونگے۔‘‘

[5:105] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،تم صرف اپنی گردنوں کی فکرکرو۔اگر دوسرے گمراہ ہوتے ہیں تو وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتے جب تک تم ہدایت یافتہ ہو۔تمہارب حتمی منزل خدا ہی کی طرف ہے، تم سب کی ، تب وہ تمہیںوہ سب کچھ بتا دیگا جوتم نے کیا ہوگا۔

[5:107] اگر گواہی دینے والے تعصب کے خطا کار پائے جائیں تو دو دوسرے آدمیوں کو ان کی جگہ لینے کا کہ دو ۔اورپھر ان آدمیوں میں سے دو کا انتخاب کرو جن کی پہلے گواہوں کی وجہ سے حق تلفی ہوئی ہواور انہیں کہو کہ خدا کی قسم اٹھائیں :’’ہماری گواہی ان سے زیادہ معتبر ہے ؛ہم تعصب نہیںبرتیں گے اگر ہم نے ایسا کیا تو ہمارا شمار فاسدوںمیںہوگا۔‘‘