Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:107 — ضیافت(المائدہ)

اگر گواہی دینے والے تعصب کے خطا کار پائے جائیں تو دو دوسرے آدمیوں کو ان کی جگہ لینے کا کہ دو ۔اورپھر ان آدمیوں میں سے دو کا انتخاب کرو جن کی پہلے گواہوں کی وجہ سے حق تلفی ہوئی ہواور انہیں کہو کہ خدا کی قسم اٹھائیں :’’ہماری گواہی ان سے زیادہ معتبر ہے ؛ہم تعصب نہیںبرتیں گے اگر ہم نے ایسا کیا تو ہمارا شمار فاسدوںمیںہوگا۔‘‘

[5:106] اے لوگو جو ایمان والے ہو،جب تم میں سے کوئی مرنے لگے تو تم میں سے دو عادل آدمی اس کی وصیت کی گواہی دینگے۔اگر تم سفر پر ہوتوکوئی اور دو لوگ گواہی دے سکتے ہیں۔نماز کے بعد گواہوں سے خدا کی قسم لو تاکہ تمہارے شکوک دور ہوجائیں :’’ہم اس گواہی کو ذاتی فائدہ کےلئے استعمال نہیں کرینگے اگرچہ وصیت کرنے والاہمارا رشتہ دار ہی کیوں نہ ہو۔نہ ہی ہم خدا کی گواہی کو چھپائیں گے۔اگر ہم نے ایسا کیا توہم گناہ گارہونگے۔‘‘

[5:108] ان کی طر ف سے سچی گواہی کی حوصلہ افزائی کےلئے یہ طریقہ زیادہ موزوں رہے گا۔انہیں یہ خوف رہے گا کہ ان کی گواہی بھی پہلے گواہوں کی گواہی کی طرح مسترد کی جاسکتی ہے ۔تم خدا کی طرف دھیان رکھو اور غور سے سنو۔خدا فاسدوں کو ہدایت نہیں بخشتا ۔