Submission
Quran
The Final Testament in 33 languages, with its appendices
Practices
Prayer times and how to pray, Zakat, Fasting and Hajj
Qiblah
The direction to face in prayer, on a compass, a map or satellite view
Media
Quran studies & recitation, videos and songs glorifying God alone
Publications
Books, the Perspectives archive and topics, to read and search
Studies
Live Quran studies with Submitters: join a session and its chat
Community
Messages and video calls with fellow Submitters around the world
Calculator
Check whether a number or Arabic text is a multiple of 19
World Practices
Prayer and fasting times for any city in the world

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:4 — ضیافت(المائدہ)

يَسـَٔلونَكَ ماذا أُحِلَّ لَهُم ۖ قُل أُحِلَّ لَكُمُ الطَّيِّبٰتُ ۙ وَما عَلَّمتُم مِنَ الجَوارِحِ مُكَلِّبينَ تُعَلِّمونَهُنَّ مِمّا عَلَّمَكُمُ اللَّهُ ۖ فَكُلوا مِمّا أَمسَكنَ عَلَيكُم وَاذكُرُوا اسمَ اللَّهِ عَلَيهِ ۖ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَريعُ الحِسابِ

یہ پوچھتے ہیں ان کےلئے کیا حلا ل ہے ؛کہہ دیجیے،’’تمہارے لئے تمام اچھی چیزیں حلال ہیں ؛وہ جانو ر بھی جو تمہارے سدھائے ہوئے کتے یا باز پکڑ کرلاتے ہیں۔تم انہیں خدا کے دیئے ہوئے علم کے مطابق تربیت دیتے ہو۔تم وہ کھا سکتے ہوجو وہ تمہارے لئے پکڑ کرلاتے ہیںالبتہ ان پر خدا کا نام لے لو۔اپنا دھیان خدا کی طرف رکھو ۔خدا کو حساب لینے میں دیر نہیں لگتی ۔

[5:3] تمہارے لئے وہ جانور حرام ہیں جو خود مر جائیں ،خون اور سور کا گوشت*،اوروہ جانورجوخدا کے علاوہ کسی دوسرے سے منسوب ہوں۔(جو جانور خود مرجائیں ان میں وہ شامل ہیں جو گلا گھٹ کر مرجائیں ،یا انہیں چوٹ لگے یا بلندی سے گر کر ہلاک ہوجائیں یاٹکر لگنے سے مرے ہوں یا جنہیں کسی درندے نے پھاڑا ہو۔ سوائے اس کے جسے تم مرنے سے پہلے بچالو۔اوروہ جانور جو قربان گاہوں پر ذبح کئے گئے ہوںاورٹاس کے ذریعے گوشت کی تقسیم بھی منع ہے۔ یہ سب اعمال فسق ہیں۔آج کافروں نے ( دین کو ختم کرنے کی) فکر چھوڑ دی ہے ؛ان سے مت ڈروبلکہ مجھ سے ڈرو۔آج ہم نے آپ کا دین مکمل کردیا ہے اور آپ پر اپنی نعمت تمام کردی ہے ۔اورتمہارے لیے فرمانبرداری کو دین کے طورپر قبول کرلیا ہے ۔جو کوئی فاقہ کی وجہ سے(حرام خوراک کھانے پر) مجبورہو لیکن اس کا ارادہ جان بوجھ کرگناہ کا نہ ہوتوخدا معاف فرمانے والااور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔

[5:5] آج تمہارے لئے سب اچھی چیزیں حلا ل کردی گئی ہیں ۔اہل کتاب کا کھانا تم پر حلال ہے اور تمہار ا کھانا ان پر حلال ہے ۔اوروہ عورتیں بھی تم پر حلا ل ہیں جو پاک دامن ہیں، خواہ اہل ایما ن میں سے ہوں یا ان قوموں میں سے ہو ں جن کو پہلے کتاب دی گئی تھی ۔بشرطیکہ تمہیں انہیں جائز حق مہر دو۔پاکیزگی اختیار کرواوربدکرداری سے بچو اور خفیہ معاشقے نہ کرو۔اورجوکوئی دین سے کفر کریگا اس کے تمام اعمال ضائع ہوجائیں گے اور آخرت میں وہ نقصان اٹھانے والوں کے ساتھ ہوگا۔