قرآن 5:90 — ضیافت(المائدہ)
اے لوگوجو ایمان لائے ہو،نشہء آوراشیاء ،جوا، بتوں کے آستانے اورپانسے یہ سب شیطان کی مکروہات ہیں ؛ان سے باز رہوتاکہ تم کامیاب ہوسکو ۔
[5:89] خدا صرف قسمیں کھانے پر تم پر تمہیں گرفت نہیں کرتا ؛وہ تمہارے اصل ارادوں پر ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔اگر تم نے قسم کی خلاف ورزی کی تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ دس غریبوں کو وہ کھانا کھلائو جو اپنے خاندانوں والوں کو کھلاتے ہو یا انہیں کپڑے پہنائو یا ایک غلام آزاد کرو۔اگر تم اس کی طاقت نہیں رکھتے تو تین دن روزے رکھو۔یہ کفارہ ہے ان قسموں کو توڑنے کا جن کو تم قائم رکھنے کےلئے اٹھاتے ہو۔اپنی قسمیں پوری کیا کرو۔اس طرح خدا اپنی آیات تمہارے سامنے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔
[5:91] شیطان نشہء آوراشیاء اور جوئے کے ذریعے تمہارے درمیان دشمنی اور نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے اور تمہیں خد ا کی یاد اور نماز سے غافل کرنے کا خواہشمند ہے ۔کیا تم پھر باز نہ آئو گے؟