قرآن 5:89 — ضیافت(المائدہ)
خدا صرف قسمیں کھانے پر تم پر تمہیں گرفت نہیں کرتا ؛وہ تمہارے اصل ارادوں پر ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔اگر تم نے قسم کی خلاف ورزی کی تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ دس غریبوں کو وہ کھانا کھلائو جو اپنے خاندانوں والوں کو کھلاتے ہو یا انہیں کپڑے پہنائو یا ایک غلام آزاد کرو۔اگر تم اس کی طاقت نہیں رکھتے تو تین دن روزے رکھو۔یہ کفارہ ہے ان قسموں کو توڑنے کا جن کو تم قائم رکھنے کےلئے اٹھاتے ہو۔اپنی قسمیں پوری کیا کرو۔اس طرح خدا اپنی آیات تمہارے سامنے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔
[5:88] جو اچھی اور حلا ل چیزیں خدا نے تمہیں عطا کی ہیں انہیں کھائو ۔اورخدا کی تعظیم کرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔
[5:90] اے لوگوجو ایمان لائے ہو،نشہء آوراشیاء ،جوا، بتوں کے آستانے اورپانسے یہ سب شیطان کی مکروہات ہیں ؛ان سے باز رہوتاکہ تم کامیاب ہوسکو ۔