قرآن 5:88 — ضیافت(المائدہ)
جو اچھی اور حلا ل چیزیں خدا نے تمہیں عطا کی ہیں انہیں کھائو ۔اورخدا کی تعظیم کرو جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔
[5:87] اے لوگوجو ایمان والے ہو،جو اچھی چیزیں خدا نے حلال کردی ہیں ان کو حرام قرار نہ دو اور تجاوز نہ کرو؛خدا تجاوز کرنے والوں کو ناپسند کرتا ہے ۔
[5:89] خدا صرف قسمیں کھانے پر تم پر تمہیں گرفت نہیں کرتا ؛وہ تمہارے اصل ارادوں پر ذمہ دار ٹھہراتا ہے۔اگر تم نے قسم کی خلاف ورزی کی تو اس کا کفارہ یہ ہے کہ دس غریبوں کو وہ کھانا کھلائو جو اپنے خاندانوں والوں کو کھلاتے ہو یا انہیں کپڑے پہنائو یا ایک غلام آزاد کرو۔اگر تم اس کی طاقت نہیں رکھتے تو تین دن روزے رکھو۔یہ کفارہ ہے ان قسموں کو توڑنے کا جن کو تم قائم رکھنے کےلئے اٹھاتے ہو۔اپنی قسمیں پوری کیا کرو۔اس طرح خدا اپنی آیات تمہارے سامنے کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم شکر گزار بنو۔