Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:1 — ضیافت(المائدہ)

اے لوگو جو ایمان لائے ہو،اپنے عہد پورے کرو۔تمہارے لئے مویشیوں کا گوشت کھانا حلا ل ہے سوائے ان کا جن کی یہاں خصوصی طور پر ممانعت کی جاتی ہے ۔حج کے دنوں میں شکارکی اجازت نہیں دی جانی چاہیۓ۔خدا جو چاہے حکم جاری کر دیتا ہے۔

[5:0] خدا کے نام پر ، جو سب سے زیادہ مہربان، سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔

[5:2] 2. 2. اے لوگو جو ایمان والے ہو،خدا کے قواعد کی خلاف ورزی نہ کرو ،نہ مقدس مہینوں کی ،نہ قربانی کے جانوروں کی ،نہ ان جانوروں کی جن کے گلے میں پٹے پڑے ہوںاورنہ ان لوگوں کی جو خدا کافضل اوراسکی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے کعبہ کی طرف جارہے ہیں۔جب حج مکمل کرچکو تو پھر شکار کرسکتے ہو*۔اوران لوگوں کی نفرت کی وجہ سے جنہوں نے تمہیں ایک بار مسجد حرام میں جانے سے روکا تھا،غصے سے اس قدر مشتعل نہ ہوجاؤ کہ جارحیت پر اتر آؤ۔نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے تعاون کرواور گناہ اورزیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون مت کرو۔اپنا دھیان خدا کی طرف رکھو۔خدا سزا دینے میں سخت ہے۔