Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:2 — ضیافت(المائدہ)

2. 2. اے لوگو جو ایمان والے ہو،خدا کے قواعد کی خلاف ورزی نہ کرو ،نہ مقدس مہینوں کی ،نہ قربانی کے جانوروں کی ،نہ ان جانوروں کی جن کے گلے میں پٹے پڑے ہوںاورنہ ان لوگوں کی جو خدا کافضل اوراسکی خوشنودی حاصل کرنے کےلئے کعبہ کی طرف جارہے ہیں۔جب حج مکمل کرچکو تو پھر شکار کرسکتے ہو*۔اوران لوگوں کی نفرت کی وجہ سے جنہوں نے تمہیں ایک بار مسجد حرام میں جانے سے روکا تھا،غصے سے اس قدر مشتعل نہ ہوجاؤ کہ جارحیت پر اتر آؤ۔نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ایک دوسرے تعاون کرواور گناہ اورزیادتی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون مت کرو۔اپنا دھیان خدا کی طرف رکھو۔خدا سزا دینے میں سخت ہے۔

[5:1] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،اپنے عہد پورے کرو۔تمہارے لئے مویشیوں کا گوشت کھانا حلا ل ہے سوائے ان کا جن کی یہاں خصوصی طور پر ممانعت کی جاتی ہے ۔حج کے دنوں میں شکارکی اجازت نہیں دی جانی چاہیۓ۔خدا جو چاہے حکم جاری کر دیتا ہے۔

[5:3] تمہارے لئے وہ جانور حرام ہیں جو خود مر جائیں ،خون اور سور کا گوشت*،اوروہ جانورجوخدا کے علاوہ کسی دوسرے سے منسوب ہوں۔(جو جانور خود مرجائیں ان میں وہ شامل ہیں جو گلا گھٹ کر مرجائیں ،یا انہیں چوٹ لگے یا بلندی سے گر کر ہلاک ہوجائیں یاٹکر لگنے سے مرے ہوں یا جنہیں کسی درندے نے پھاڑا ہو۔ سوائے اس کے جسے تم مرنے سے پہلے بچالو۔اوروہ جانور جو قربان گاہوں پر ذبح کئے گئے ہوںاورٹاس کے ذریعے گوشت کی تقسیم بھی منع ہے۔ یہ سب اعمال فسق ہیں۔آج کافروں نے ( دین کو ختم کرنے کی) فکر چھوڑ دی ہے ؛ان سے مت ڈروبلکہ مجھ سے ڈرو۔آج ہم نے آپ کا دین مکمل کردیا ہے اور آپ پر اپنی نعمت تمام کردی ہے ۔اورتمہارے لیے فرمانبرداری کو دین کے طورپر قبول کرلیا ہے ۔جو کوئی فاقہ کی وجہ سے(حرام خوراک کھانے پر) مجبورہو لیکن اس کا ارادہ جان بوجھ کرگناہ کا نہ ہوتوخدا معاف فرمانے والااور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔