قرآن 5:54 — ضیافت(المائدہ)
اے لوگو جو ایمان لائے ہو،اگر تم اپنے دین سے پھر گئے تو خدا تمہاری جگہ ایسے لوگ لے آئے گا جسے وہ محبوب ہونگے اوروہ خدا کو محبوب سمجھیں گے۔وہ ایمان والوں پر مہربان اور کافروں کےلئے سخت ہونگے اوروہ خدا کی راہ میں کسی خوف اور ملامت کے بغیر جدوجہد کرینگے۔یہ ہے خدا کا فضل ؛جسے چاہے عطا کرتا ہے ۔خداکریم اورعالم الغیب ہے۔
[5:53] تب اہل ایمان کہیں گے ،’’کیا یہ وہی لوگ ہیں جو خدا کی پختہ قسم کھا کرکہتے تھے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں ؟‘‘۔ان کے اعمال ضائع کردیئے گئے ہیں اور یہ نقصان اٹھانے والے ہیں۔
[5:55] تمہارے اصل ساتھی خدا اوراسکا پیغمبر اور وہ ایمان والے ،جو نماز پڑھتے ہیں اورزکواۃ دیتے ہیں اورخدا کے آگے جھکتے ہیں۔