Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:116 — ضیافت(المائدہ)

خدا تعالی ٰ فرمائے گا ،’’اے عیسی ٰ ، مریم کے بیٹے، کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ،مجھے اور میری ماں کو خدا کاشریک بنالو؟تو وہ جواب دیگا ،’’آپ کی ذات عظیم ہے ۔میں ایسی بات نہیں کہہ سکتا تھا جوحق نہیں ۔اگر میں نے ایسا کیا ہوتا تو آپ کو اس کا پہلے ہی علم ہوتا۔آپ میرے خیالات جانتے ہیں لیکن میں آپ کے خیالات نہیں جانتا ۔آپ سب راز جانتے ہیں ۔

[5:115] خدا نے فرمایا ،’’میں اسے نیچے بھیج رہا ہوں۔اس کے بعد تم میں سے کسی نے کفر کیا تو میں اسے ایسی سزا دوں کا جو میں نے کبھی کسی کو نہیں دی ۔‘‘*

[5:117] میں نے انہیں وہی کچھ بتایا ہے جو تو نے بتانے کا حکم دیا تھا کہ :تم خدا کی عبادت کروجومیرا اورتمہارا مالک ہے ۔جب تک میں ان کے درمیان رہا میں نے اس کی گواہی دی ۔ جب آپ نے زمین پر میری زندگی ختم کردی توآپ ان کے نگران بن گئے اورآپ سب چیزوںکے گواہ ہیں۔