قرآن 5:117 — ضیافت(المائدہ)
میں نے انہیں وہی کچھ بتایا ہے جو تو نے بتانے کا حکم دیا تھا کہ :تم خدا کی عبادت کروجومیرا اورتمہارا مالک ہے ۔جب تک میں ان کے درمیان رہا میں نے اس کی گواہی دی ۔ جب آپ نے زمین پر میری زندگی ختم کردی توآپ ان کے نگران بن گئے اورآپ سب چیزوںکے گواہ ہیں۔
[5:116] خدا تعالی ٰ فرمائے گا ،’’اے عیسی ٰ ، مریم کے بیٹے، کیا تو نے لوگوں سے کہا تھا کہ،مجھے اور میری ماں کو خدا کاشریک بنالو؟تو وہ جواب دیگا ،’’آپ کی ذات عظیم ہے ۔میں ایسی بات نہیں کہہ سکتا تھا جوحق نہیں ۔اگر میں نے ایسا کیا ہوتا تو آپ کو اس کا پہلے ہی علم ہوتا۔آپ میرے خیالات جانتے ہیں لیکن میں آپ کے خیالات نہیں جانتا ۔آپ سب راز جانتے ہیں ۔
[5:118] اگر آپ انہیں سزا دینگے تووہ آپ کے بندے ہیں اور اگر آپ انہیں معاف کردیں تو آپ غالب اور سب سے دانا ہیں ۔‘‘