Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:104 — ضیافت(المائدہ)

اورجب انہیں کہا جاتا ہے،’’ اس کی طرف آو جو خدا نے نازل کیا ہے اور پیغمبر کی طرف ‘‘،تو وہ کہتے ہیں،’’ہم نے اپنے باپ دادا کو جو کرتے دیکھا ہے وہ ہمارے لئے کافی ہے ۔‘‘کیا ان کے باپ دادا کچھ نہ جانتے ہوں اور نہ ہی وہ ہدایت یافتہ ہوں تب بھی وہ ان کی تقلید کرینگے؟

[5:103] خدا نے ایسے کسی مویشی کی ممانعت نہیں کی جو خاص طور پر نر یامادہ پیدا کرئے اورنہ ایسے جانورکی مناعی کی ہے جس کو قسم دیکر آزاد چھوڑ دیا گیا ہے اور نہ ہی ایسے جانور سے منع کیا گیا ہے جو ایک ہی بار دونر بچوںکو جنم دے اور نہ ہی ایسے بیل کی ممانعت ہے جو دس بچوں کی پیدائش کا سبب بنے۔یہ کافرہیں جنہوں خدا کے بارے میں ایسی جھوٹی باتیں گھڑرکھی ہیں ۔ان میں سے زیادہ ترسمجھتے نہیں ہیں۔

[5:105] اے لوگو جو ایمان لائے ہو،تم صرف اپنی گردنوں کی فکرکرو۔اگر دوسرے گمراہ ہوتے ہیں تو وہ تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکتے جب تک تم ہدایت یافتہ ہو۔تمہارب حتمی منزل خدا ہی کی طرف ہے، تم سب کی ، تب وہ تمہیںوہ سب کچھ بتا دیگا جوتم نے کیا ہوگا۔