قرآن 5:76 — ضیافت(المائدہ)
کہہ دیجیے،’’کیا تم لوگ خدا کو چھوڑ کر بے اختیار بتوں کی عبادت کرو گے جو تمہیں نقصان پہنچا سکتے ہیں نہ فائدہ؟خدا سب کچھ سننے والااور جاننے والاہے۔‘‘
[5:75] مسیح ابن مریم اس کے علاوہ کچھ نہیں کہ بس خدا کے پیغمبر ہیں جس طرح ان سے پہلے پیغمبرتھے اوران کی والدہ بزرگ تھیں۔وہ دونوں کھانا کھاتے تھے ۔دیکھو ہم کس طرح ان کے سامنے آیات کھول کر بیان کرتے ہیں اور دیکھویہ پھر بھی الٹی سمت پھرے جاتے ہیں!
[5:77] کہہ دیجیے،’’اے اہل کتاب ،اپنے مذہب کی حدود کو حق سے آگے نہ بڑھائو اور ان لوگوں کے خیالات کی پیروی نہ کرو جو گمراہ ہیں اور کثیرتعداد میں لوگوں کو گمراہ کرچکے ہیں ۔وہ سیدھے راستے سے دور بھٹک گئے ہیں۔‘‘