Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:71 — ضیافت(المائدہ)

وہ یہ سمجھے کہ ان کا امتحان نہیں لیا جائیگا،اسلیے وہ اندھے اور بہرے ہوگئے ،پھر خدا نے انہیں معاف کردیا لیکن پھر ان میں بہت سے دوبارہ اندھے اوربہرے ہوگئے۔خدا ان کی سب حرکات دیکھ رہا ہے ۔

[5:70] ہم نے بنی اسرائیل سے عہدلیا ہے اوران کی طرف پیغمبر بھیجے۔جب کبھی کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسی چیز لے کرگیا جسے وہ ناپسندکرتے تھے تو بعض کو انہوں نے جھٹلا دیا اوربعض کو قتل کردیا ۔

[5:72] بے شک وہ لوگ کافر ہیںجنہوںنے کہا کہ خدا عیسی ٰ ابن مریم ہے۔مسیح نے خود کہا تھا ،’’اے بنی اسرائیل ،تم خدا کی عبادت کرو ؛جومیر آقا*ا اور تمہارا آقا ہے۔جوکوئی خدا کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرائے گا ،خدا نے اس کےلئے جنت ممنوع قرار دیدی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ۔فاسق لوگوں کے مددگار کوئی نہیں ہوتے ۔