قرآن 5:70 — ضیافت(المائدہ)
ہم نے بنی اسرائیل سے عہدلیا ہے اوران کی طرف پیغمبر بھیجے۔جب کبھی کوئی پیغمبر ان کے پاس ایسی چیز لے کرگیا جسے وہ ناپسندکرتے تھے تو بعض کو انہوں نے جھٹلا دیا اوربعض کو قتل کردیا ۔
[5:69] بے شک ،جولوگ ایمان لاتے ہیں ،خواہ وہ یہودی ہویا صابی یاپھر عیسائی ؛ان میں سے جو(1)خدا پر ایمان لاتا ہے اور(2)قیامت کے دن پر ایمان لاتا ہے اور(3)نیک عمل کرتا ہے اس کوکوئی خوف اور غم نہیں ہوگا۔
[5:71] وہ یہ سمجھے کہ ان کا امتحان نہیں لیا جائیگا،اسلیے وہ اندھے اور بہرے ہوگئے ،پھر خدا نے انہیں معاف کردیا لیکن پھر ان میں بہت سے دوبارہ اندھے اوربہرے ہوگئے۔خدا ان کی سب حرکات دیکھ رہا ہے ۔