Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:72 — ضیافت(المائدہ)

بے شک وہ لوگ کافر ہیںجنہوںنے کہا کہ خدا عیسی ٰ ابن مریم ہے۔مسیح نے خود کہا تھا ،’’اے بنی اسرائیل ،تم خدا کی عبادت کرو ؛جومیر آقا*ا اور تمہارا آقا ہے۔جوکوئی خدا کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرائے گا ،خدا نے اس کےلئے جنت ممنوع قرار دیدی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ۔فاسق لوگوں کے مددگار کوئی نہیں ہوتے ۔

[5:71] وہ یہ سمجھے کہ ان کا امتحان نہیں لیا جائیگا،اسلیے وہ اندھے اور بہرے ہوگئے ،پھر خدا نے انہیں معاف کردیا لیکن پھر ان میں بہت سے دوبارہ اندھے اوربہرے ہوگئے۔خدا ان کی سب حرکات دیکھ رہا ہے ۔

[5:73] بے شک کفر کیا انہوں نے جنہوں نے کہا کہ خدا تثلیث کا ایک ہے ۔ حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔اگر یہ لوگ ان باتوں سے باز نہ آئے، ان میں سے جوکافر ہونگے وہ دردناک سزاپائیں گے ۔