Submission

Submission — سبمشن (اسلام): 33 زبانوں میں، حقیقی اسلام کے بارے میں درست معلومات کا دنیا کا سب سے بڑا ذریعہ۔

قرآن 5:73 — ضیافت(المائدہ)

بے شک کفر کیا انہوں نے جنہوں نے کہا کہ خدا تثلیث کا ایک ہے ۔ حالانکہ ایک خدا کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔اگر یہ لوگ ان باتوں سے باز نہ آئے، ان میں سے جوکافر ہونگے وہ دردناک سزاپائیں گے ۔

[5:72] بے شک وہ لوگ کافر ہیںجنہوںنے کہا کہ خدا عیسی ٰ ابن مریم ہے۔مسیح نے خود کہا تھا ،’’اے بنی اسرائیل ،تم خدا کی عبادت کرو ؛جومیر آقا*ا اور تمہارا آقا ہے۔جوکوئی خدا کے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرائے گا ،خدا نے اس کےلئے جنت ممنوع قرار دیدی ہے اور اس کا ٹھکانا جہنم ہے ۔فاسق لوگوں کے مددگار کوئی نہیں ہوتے ۔

[5:74] کیا وہ خدا سے توبہ نہ کرینگے اور معافی طلب نہیں کرینگے ؟خدا معاف فرمانے والا اور نہایت رحم کرنے والا ہے ۔